تجارت کے معنی
تجارت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تِجا + رَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیچنا","پیشہ کار","دوکانداری خرید و فروخت (کرنا۔ ہونا کے ساتھ)","لین دین"]
تجر تِجارَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تِجارَتیں[تِجا + رَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : تِجارَتوں[تِجا + رَتوں (و مجہول)]
تجارت کے معنی
١ - فاسدہ کی امید پر بیوپار، سوداگری، اشیا کی خرید و فروخت کا کام، چیزوں کے لین دین کا دھندا یا کاروبار۔
"ابوطالبؓ تجارت کا کاروبار کرتے تھے۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ١٦٦:١)
تجارت کے مترادف
ٹریڈ, کاروبار
بزنس, بنج, بیوپار, بیوہار, تَجَرَ, سوداگری, معاملہ, کاروبار
تجارت کے جملے اور مرکبات
تجارت پیشہ, تجارت خارجہ, تجارت داخلہ, تجارت گاہ, تجارت مامون
تجارت english meaning
businessstrong enough to workTradetrade ; commercetraffic
شاعری
- (دلدار بھٹی کے لیے ایک نظم)
کِس کا ہمدرد نہ تھا‘ دوست نہ تھا‘ یار نہ تھا
وہ فقط میرا ہی دلدار نہ تھا
قہقہے بانٹتا پھرتا تھا گلی کوچوں میں
اپنی باتوں سے سبھی درد بُھلا دیتا تھا
اُس کی جیبوں میں بھرے رہتے تھے سکّے‘ غم کے
پھر بھی ہر بزم کو گُلزار بنا دیتا تھا
ہر دُکھی دل کی تڑپ
اُس کی آنکھوں کی لہو رنگ فضا میں گُھل کر
اُس کی راتوں میں سُلگ اُٹھتی تھی
میری اور اُس کی رفاقت کا سفر
ایسے گُزرا ہے کہ اب سوچتا ہوں
یہ جو پچیس برس
آرزو رنگ ستاروں کی طرح لگتے تھے
کیسے آنکھوں میں اُتر آئے ہیں آنسو بن کر!
اُس کو روکے گی کسی قبر کی مٹی کیسے!
وہ تو منظر میں بکھر جاتا تھا خُوشبو بن کر!
اُس کا سینہ تھا مگر پیار کا دریا کوئی
ہر دکھی روح کو سیراب کیے جاتا تھا
نام کا اپنے بھرم اُس نے کچھ ایسے رکھا
دلِ احباب کو مہتاب کیے جاتا تھا
کوئی پھل دار شجر ہو سرِ راہے‘ جیسے
کسی بدلے‘ کسی نسبت کا طلبگار نہ تھا
اپنی نیکی کی مسّرت تھی‘ اثاثہ اُس کا
اُس کو کچھ اہلِ تجارت سے سروکار نہ تھا
کس کا ہمدرد نہ تھا‘ دوست نہ تھا‘ یار نہ تھا
وہ فقط میرا ہی دلدار نہ تھا - دین ہاتھ سے دے کر اگر آزاد ہو ملت
ہے ایسی تجارت میں مسلماں کا خسارا - موتیوں کے تمنائی ڈب ڈب لگاتے ہیں غوطے
اہل کسب و تجارت جہازوں میں کرتے ہیں سیر و سیاحت - تجارت کا پھر اس نے ڈھنگ باندھا
اسی پیشے کا اپنے رنگ باندھا
محاورات
- تجارت کرنا