تجزی کے معنی

تجزی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَجَز + زی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٨٧ء کو "ترجمہ فصوص الحکم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تقسیم کرنا","تجزیہ کرنا","تقسیم کرنا","چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرنا","علیحدہ علیحدہ کرنا","فرد فرد کرنا","ٹکڑے ٹکڑے کرنا"]

جزء جُز تَجَزّی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَجَزِّیاں[تَجَز + زِیاں]

تجزی کے معنی

١ - فرد فرد ہونے ٹکڑے ٹکڑے کرنے یا بٹ جانے کا عمل، جزو جزو ہو جانے کی حالت۔

"عالم ہر شے کی تجزی کرتا ہے اور ہر شے کی اصلیت کو پہنچنا چاہتا ہے۔" (١٩١٣ء، تمدن ہند، ٣٩٧)

٢ - افتراق، انتشار، عدم اتحاد۔

 ہمیں جس چیز نے کھویا وہ تفریق و تجزی تھی یہ وہ شے ہے کہ جو بربادی مسلم کے درپے ہے (١٩١٤ء، کلیات شبلی، ٨٧)

٣ - کسی مرکب کے ہر جزو کو الگ الگ کرنے کا عمل۔

"اہل یورپ نے اشیائے عالم کی تجزی کرکے یہ طے کیا یہ شمار میں چونسٹھ ہیں۔" (١٩٠٩ء، تاریخ تمدن، ١٨٩)

تجزی english meaning

analysisseparating into small pieces

Related Words of "تجزی":