تجلیہ کے معنی
تجلیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَج + لِیَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٢٨ء میں "ترجمہ، شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["تجل "," تَجَلّی "," تَجْلِیَہ"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تجلیہ کے معنی
١ - [ لفظا ] ملمع یا خول چڑھانے یا مجلا کرنے روشن و آشکار کرنے کا عمل، (مجازاً) جلوہ دیکھنے کی کیفیت، صفائی باطن۔
"یہاں باطن میں دیکھنے کوں بہوت خطرے ہور و سواس ہور تشویش ہے مرید کو یہاں دو کام ہیں تخلیہ ہور تجلیہ سویپر کا نور ہے۔" (١٦٢٨ء، (ترجمہ) شرح تمہیدات ہمدانی، ٥٥)
٢ - روح کو پاک صاف کرنا ان کدورات سے جو بسبب مجاورت قالب عصنری کی روح کو عارض ہوتے ہیں۔ (مصباح التصرف، 2)