تجوری

{ تِجو (واؤ مجہول) + ری }

تفصیلات

iانگریزی اسم |Treasury| کا مؤرد ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٠ء کو "خواب ہستی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Treasury "," تِجوری"]

اسم

اسم مادہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تِجورْیاں[تِجور (واؤ مجہول) + یاں]
  • جمع غیر ندائی : تِجورْیوں[تِجور (واؤ مجہول) + یوں]

تجوری کے معنی

١ - وہ مضبوط صندوقچہ یا آہنی الماری جس میں سکے، سونا، چاندی جواہر اور قیمتی دستاویزات وغیرہ رکھے جاتے ہیں۔

 دولت سے بھری تجوریوں کے مالک کس حد کے ہیں نادار یہ کس کو سمجھاؤں (١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٢٥٠)