پاتھی[1]
{ پا + تھی }
تفصیلات
iسنسکرت الاصل لفظ |ستھاپنین| سے اردو قاعدے سے ماخوذ مصدر پاتھنا سے علامت مصدر |نا| حذف کرنے سے حاصل |پاتھ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ تانیث بڑھانے سے |پاتھی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٦٨ء کو "اردو زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ستھاپنین "," پاتْھنا "," پاتھی"]
اسم
اسم نکرہ
اقسام اسم
- جمع : پاتِھیاں[پا + تِھیاں]
- جمع غیر ندائی : پاتِھیوں[پا + تِھیوں (و مجہول)]
پاتھی[1] کے معنی
١ - اُپلا، کنڈا، تھاپی۔
"چولھا خالی تھا اور پاتھیاں سلگ سلگ کر آپ ہی آپ بھر رہی تھیں۔" (١٩٦٨ء، اردو زبان، ٣، ١٦:٥)