تخنیق کے معنی
تخنیق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَخ + نِیق }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٢ء میں "میڈیکل جیورس پروڈنس" میں مستعمل ملتا ہے۔
["خنق "," خَنَق "," تَخْنِیق"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
تخنیق کے معنی
١ - گلا گھوٹنے یا سانس بند کرنے کا عمل، پھانسی۔
"اگر کوئی لاش لٹکی ہوئی ملے تو اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ موت کا باعث تخنیق ہے. ممکن ہے کہ لاش بعد موت کے لٹکا دی گئی ہو۔" (١٨٩٢ء، میڈیکل جیورس پروڈنس، ٩)