تدارکی تحریک کے معنی
تدارکی تحریک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَدا + رُکی + تَح (فتحہ ت مجہول) + رِیک }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |تدارکی| کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم |تحریک| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٥ء میں "ہندوستانی تہذیب کا مسلمانوں پر اثر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تَدارُکی تَحْرِیکیں[تَدا + رُکی + تَح + ری + کیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : تَدارُکی تَحْرِیکوں[تَدا +رُکی + تَح +ری + کوں (و مجہول)]
تدارکی تحریک کے معنی
١ - روک تھام کی کوشش، بچاؤ کا عمل، دفعیہ اور ازالہ کرنے کی جدوجہد۔
"داراشکوہ کے مذہبی عقائد کے خلاف جو تدارکی تحریک چل رہی تھی اس نے بھی اورنگ زیب کو متاثر کر رکھا تھا۔" (١٩٧٥ء، ہندوستانی تہذیب کا مسلمانوں پر اثر، ٢٨١)