تربیت یافتہ کے معنی
تربیت یافتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَر + بیْ + یَت + یاف + تَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تربیت| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت یافتہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہے۔ ١٨٧٣ء میں "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
تربیت یافتہ کے معنی
١ - اچھی تربیت پایا ہوا، شائستہ؛ وہ جس نے کسی علم یا فن کی تربیت یا ٹریننگ حاصل کی ہو، ٹرینڈ۔
"آدمی ان میں تربیت یافتہ ہوں۔" (١٨٨٠ء، ماسٹر رام چندر، ١٢٨)