ترطیب

{ تَر + طِیب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٣ء میں "صیدگاہ شوکتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["رطب "," رَطْب "," تَرْطِیب"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

ترطیب کے معنی

١ - تر کرنا، (مزاج میں دوا وغیرہ سے) تری پیدا کرنا؛ رطوبت پیدا کرنا۔

"روغن کشید کیا جاتا ہے جوکہ ترطیب دماغ اور نیند لانے کیلئے سر میں لگایا جاتا ہے۔" (١٩٢٩ء، کتاب الادویہ، ٧٨:٢)