ترقی کے معنی

ترقی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَرَق + قی }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعنیہ داخل ہوا اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آہستہ آہستہ اُونچا ہونا","اُونچا ہونا","لغوی معنے اوپر چڑھنا"]

اقی تَرَقّی

اسم

اسم مجرد ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جمع : تَرَقِّیاں[تَرَق + قِیاں]
  • جمع غیر ندائی : تَرَقِّیوں[تَرَق + قِیوں (و مجہول)]

ترقی کے معنی

١ - زیادتی، افزایش، بڑھنا، آگے بڑھنا۔

"یہ الفاظ اگرچہ اب ترقی اردو کے ساتھ ہر جگہ اور ہر شہر میں پھیل رہے ہیں۔" (١٩٦٢ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ٤٤١)

٢ - عروج

"ایسی بہت سی مثالیں زمین کی ترقی اور تنزل کی ہیں۔" (١٨٧٥ء، جغرافیہ طبیعی، ١٠٧:١)

٣ - اصلاح، بہتری۔

"اسی زمانے میں یورپین لیتھوگرافی میں تین ترقیاں ہوئیں۔" (١٩٣١ء، انگریزی عہد میں ہندوستان کے تمدن کی تاریخ، ٢٠٥)

٤ - شدت، زور۔

"اس زمانے میں جاڑے کی یہ ترقی تھی کہ آج تک بتوں کی سرد مہری نہ گئی۔" (١٨٢٤ء، فسانۂ عجائب، ٢٠٨)

٥ - افسانہ (تنخواہ، عہدہ وغیرہ میں)۔

"ترقی اور تنزل افسر اعلٰی کی خوشی پر موقوف ہے۔" (١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٦٤)

٦ - درجہ بڑھنا، پستی سے بلندی کی طرف چڑھنا۔

"یہ لحاظ رکھا گیا ہے کہ اسفل سے اعلٰی کی طرف ترقی کی جائے۔" (١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٣٣)

ترقی کے مترادف

بالیدگی, تعلی, بڑھوتری

ازدیاد, اضافہ, افزایش, افزونی, امپرووومنٹ, برتری, بلندی, بڑھنا, بڑھوتری, بیشی, پروموشن, رَتَیَ, زیادتی, نشوونما

ترقی کے جملے اور مرکبات

ترقی پسند, ترقی کن, ترقی یاب, ترقی بخش, ترقی پذیر, ترقی پذیرفتہ, ترقی پسندی, ترقی حیثیت, ترقی خواہ, ترقی زمین, ترقی معکوس

ترقی english meaning

rising step by stepadvancementelevationpromotionpreferment; progressimprovementproficiency; increasea division of time equal to forty eight minutesan auspicious omendevelopmentincreaseprogress

شاعری

  • ہے ترقی عشق کو بھی حسن روز افزوں کے ساتھ
    آگے بڑھ کر میرا تیرا امتحاں ہوجائے گا
  • ترقی میں ہے درد و غم دم بہ دم
    کیے جاتے ہیں نالے دم بہ دم
  • اس ترقی کے وقت میں اے شوخ
    مہربانی اپس کی کم مت کر
  • ترقی میں ہے درد و غم دمبدم
    کیے جاتے ہیں نالے ہم دمبدم
  • ہے غیب غیب حد ترقی حضور کی
    کہتا ہوں بات جوش جنوں میں شعور کی
  • زخم کی خیر نہ مانگوں کہ بڑھے اور بڑھے
    لذت درد نہ چاہوں کہ ترقی ہی کرے
  • ترقی کی ادھر گھوڑ دوڑ ادھر یہ پیر ناطاقت
    وہ آسانی سے کیا دوڑے گا جو مشکل سے اٹھتا ہے
  • وضع سے گم مایہ اپنی کیا ترقی کر سکے
    چاہیے دریا ہو یہ‘ کب اب گہر میں ڈھنگ ہے
  • ٹٹو ہیں ترقی کے رسالے کے ہیں داعی
    اور ایڑ بھی آنر کا ہے پھر کہیے اڑے کون
  • دور آخر ہے ترقی کر گئیں بد مستیاں
    میں تصدق تجھ پہ ساقی دیکھ پیمانے گئے

محاورات

  • اتفاق میں ترقی اور نفاق میں تنزل ہے
  • ترقی پانا
  • ترقی پر ہونا
  • دن دونی رات چوگنی ترقی کرنا

Related Words of "ترقی":