ترکاری کے معنی

ترکاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَر + کا + ری }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ اسم |ترکاری| ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں "پنج گنج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ہندو) گوشت","(ہندو) گوشت (بیچنا۔ پکانا۔ پکنا۔ خریدنا۔ کھانا۔ لینا وغیرہ کے ساتھ)","پھل پھلاری","ساگ پات","میوائے سبز و تر","وہ پودا جِس کا کوئی نہ کوئی حصّہ پکایا جاتا ہے","وہ سبزی جو اِنسان پکا کر کھاتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

ترکاری کے معنی

١ - ساگ پات، سبزی، بھاجی جیسے سویا میتھی پالک وغیرہ۔

"ترکاریوں اور پھلوں میں قلعی پیدا کرنے والے عناصر کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔" (١٩٤١ء، ہماری غذا، ٣٠)

٢ - پھل پھلاری، سبز و تر، جیسے امرود، کیلا وغیرہ۔

"سندر گھر کی لگی بندھی کا چھن چھیبا بھر کر ترکاری لائی . صاحبزادی نے . جامنیں چکھ کر دیکھیں۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٧٢)

٣ - کھانے کے لیے پکائی ہوئی سبزی۔

 زہر ہے گھر میں پکی ترکاریوں کی ہانڈیاں چاٹنے آش یہاں بھٹیاریوں کی ہانڈیاں (١٩٢١ء، گورکھ دھندا، ٤٥)

٤ - [ ہندو ] گوشت۔ (پلیٹس؛ نوراللغات)

ترکاری کے مترادف

ٹماٹر, سبزی, بھاجی[1], ترہ

بقلہ, بھاجی, پھل, پھلیاری, ترہ, تَرَہ, خضارت, خضرت, خضیر, سبزی, لحم, ماس

ترکاری english meaning

esculentgreen (esculent) vegetablesVegetablevegetables

شاعری

  • ہے زراعت جو پانی نے ماری
    ہوگئی آب خست ترکاری
  • بحثے ہے مجھ سے یوں وہ دوبردو
    لیجو ترکاری کی جگہ کَدَو

محاورات

  • گالی ‌اور ‌ترکاری ‌کھانے ‌کے واسطے ‌ہیں

Related Words of "ترکاری":