جل تھل کے معنی

جل تھل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَل + تَھل }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ دو اسما پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء میں "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انگریزی سال کا تیسرا مہینہ","بحر و بر","خشکی و تری","ناک میں دم کرنا","کثرت بارش کی نسبت بولتے ہیں"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

جل تھل کے معنی

١ - بحرو بر، خشکی وتری، وہ زمین جو پانی سے ڈھک جائے (بارش کی کثرت ظاہر کرنے کے لیے بولتے ہیں)۔

"نتیجہ یہ ہوا کہ کہ تخلیق کی پیاسی سرزمین پر سارے برعظیم میں وہ موسلا دھار بارش ہوئی کہ جل تھل ہو گیا۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٥٢٥:١)

جل تھل english meaning

ground half covered with watermarshy ground; a sheet of water; any place where water settles or abounds

شاعری

  • جو رخ کرتوں جدھر ڈھکلے توفوجاں تج سرب دل کے
    لیویں گڑ کوٹ جل تھل کے تجے ہے فتح اسمانی
  • انجو مج نین تے ٹپکن لگے تج برہ کے ہاوے
    مقابل درک درپن دھر ہجز جل تھل نہیں دیکھیا
  • گرد مجھ سے لڑی ہے جنگل میں
    ہے مرا آب اشک جل تھل میں
  • رو ویں گے کب تک اے مژہ اشک بار بس
    اب کیا مجھے ڈبوئے گی جل تھل تو بھر گئے
  • اس قدر آنسو بہائے ہم نے جل تھل بھر گئے
    لوگ کہتے ہیں مہینہ تو نہ تھا برسات کا
  • لگیا تج حکم بیچ جل تھل ہونے
    تو آخر ہوا سب تے اول ہونے
  • ہجر کی شب درد دل گھٹ گھٹ کے بادل ہو گیا
    چشم دریا بار یہ برسی کہ جل تھل ہو گیا

محاورات

  • جل تھل (ایک ہونا) بھرنا
  • جل تھل ایک ہونا
  • جل تھل ہونا

Related Words of "جل تھل":