ترہل کے معنی
ترہل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَرَہ + ہُل }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٣ء میں "ماہیت الامراض" میں مستعمل ملتا ہے۔
["رہل "," تَرَہُّل"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
ترہل کے معنی
١ - عضو کی نرمی؛ گوشت کا ڈھیلا پن، سستی۔
"حیاتیاتی علوم کے مطالعے کے لیے زندگی کی حرکت و سکون، جنسی سرگرمی کے ادوار جو پیدائش کے ذریعے مادہ حیات کی بقا کی صورت میں اپنے کمال کو پہنچتے ہیں، نیز استحالہ و تمثیل، تقبض یعنی سکڑنا اور ترہل کے وزن و بحر کے متعلق معلومات ضروری ہیں۔" (١٩٦٣ء، ماہیت الامراض، ٢:١)