تسبیح خانہ کے معنی
تسبیح خانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَس + بِیح + خا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تسبیح| کے ساتھ فارسی زبان سے اسم |خانہ| بطور لاحقہ ظریفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٩ء میں "زینت العروس" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تَسْبِیح خانے[تَس + بِیح + خا + نے]
- جمع غیر ندائی : تَسْیِح خانوں[تَس + بِیح + خا + نوں (و مجہول)]
تسبیح خانہ کے معنی
١ - عبادت خانہ محل شاہی وغیرہ کا وہ حصہ جہاں درود و وظائف وغیرہ تسیح پر پڑھے جاتے تھے۔
"بادشاہ سلامت دربار سے اٹھ کر تسبیح خانے میں گیے ہی تھے کہ. شہزادیاں جمع ہونا شروع ہوئیں۔" (١٩٣٠ء، مضامین فرحت، ١٢:٢)
٢ - [ مجازا ] وہ جگہ جہاں بادشاہ علماء زہاد سے ملاقات کرے۔
"اور جس جگہ علماء زہاد سے ملاقات ہوتی ہے اس کو تسبیح خانہ کہتے ہیں۔" (١٩٦٠ء، علم و عمل، ٢١٢:١)