تسلی کے معنی

تسلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَسَل + لی }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں بطور اسم مجرد مستعمل ہے۔ اصل حالت اور اصل معنی کے ساتھ اردو میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٧٨٥ء کو "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اشک شوئی","خاطر جمع","دم دلاسا","دیکھئے: تسکین","قناعت (دینا ہونا کے ساتھ)","لُغوی معنی خوشی","کسی کی یاد کو بھلانے کے لئے توجہ دوسری طرف کرنا"]

سلل تَسَلّی

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَسَلِّیاں[تَسَل + لِیاں]
  • جمع غیر ندائی : تَسَلِّیوں[تَسَل + لِیوں (و مجہول)]

تسلی کے معنی

١ - اطمینان، تشفی، دلاسا۔

"میرا فرض ہے کہ اس جوان کی تسلی کا سامان مہیا کروں۔" (١٩٤١ء، الف لیلہ و لیلہ، ٤٢٠:٢)

٢ - مطمئن

 بغیر ان کے تسلی ہو چکا دل یہ ہم ناحق اسے بہلا رہے ہیں (١٩٤٤ء، کلیات حسرت موہانی، ٣٢١)

تسلی کے مترادف

شاباش, ڈھارس, دھیرج, طمانیت, خاطر جمع, تشفی

استمالت, اطمینان, تسکین, تشفی, حوصلہ, خوشی, دلاسا, دلجمعی, دلجوئی, سَلَوَ, طمانیت, ڈھارس, یقین

تسلی english meaning

being diverted (from) the remembrance (of); consolationcomfortsolace; assurance; contentmentsatisfactionassuranceconsolationcontentmentreassurancesolace

شاعری

  • یہ تو نہیں کہتا کہ سچ مچ کرو انصاف
    جھوٹی بھی تسلی ہو تو جیتا ہی رہوں میں
  • تم جو کہتے ہو یہ باور نہیں ہوتا مجھ کو
    اس تسلی سے تو ملتا نہیں آرام مجھے
  • دینا جو تسلی وہ ہمیں اور تڑپتے
    اس شوخ کو بیتاب بھی کرنا نہیں آتا
  • کہیں جو تسلی ہوا ہو یہ دل
    وہی بے قراری بدستور ہے
  • بے زری کا نہ کر گلہ غافل
    رہ تسلی کہ یوں مقدر تھا
  • کبھی مایہ ناز و تعل ہے کبھی مضطر دل کی تسلی ہے
    کبھی پرتو برق تجلی ہے کبھی جلوہ فروز عرش بریں
  • وہ تو گم گشتہ پیدا نہےں
    یاں تسلی یہ دل شیدا نہیں
  • ہزاروں گالیاں دیں پھر ذرا ہنس کر اِدھر دیکھا
    بھلا اتنی تسلی سے پھپولے دل کے کب پھوٹے
  • وعدہ جھوٹا کر لیا چلئے تسلی ہو گئی
    ہے ذراسی بات خوش کرنا دل ناشاد کا
  • لگزش یہاں خطا ہے تسلی یہاں گناہ
    ہشیار اے قدم کہ دمِ تیغ پر ہے راہ

محاورات

  • تسلی ہونا
  • تسلیم بجا لانا
  • تسلیم عرض ہے
  • تسلیم کرنا
  • تسلیم ہونا
  • تسلیمات بجا لانا
  • تسلیمات بجالانا یا عرض کرنا
  • جان بحق (تسلیم) ہونا
  • جانبر حق تسلیم ہونا
  • جاں بحق (تسلیم) ہونا

Related Words of "تسلی":