تسلیم کے معنی
تسلیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَس + لِیم }مضبوط و مستحکمماننا، سوچنا
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "قلی قطب شاہ" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["محفوظ ہونا","راضی برضائے الٰہی ہونا","رام رام","سپرد کرنا","سلام کرنا","سلام کرنا سپرد کرنا سونپنا راضی برضائے الٰہی ہونا ماننا قبول کرنا بندگی آداب نمسکار کورنش","قبول کرنا","کسی چیز کے ملنے پر شکریہ ادا کرنے کے وقت کہتے ہیں"], ,
سلم تَسلِیم
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : تَسْلِیمات[تَس + لی + مات]
- لڑکا
- لڑکی
تسلیم کے معنی
گڈ بائی کا غل مچتا ہے اطراف جہاں میں تسلیم نہیں رہتی ہے جے رہ نہیں جاتی (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٢٢:١)
"ایک حصہ صلاحیت کا حاصل کرلیں تو ساتھ آنحضرت اور تمام خلق کے نماز میں مشرف اور محظوظ ہوں" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب، ٨٣)
"اور تحلیل اس کی تسلیم ہے یعنی جو چیز حرام ہو گئی تھیں وہ اب سب سلام سے حلال ہو جائیں گی۔" (١٨٦٧ء، نور الہدایہ، ٩٥:١)
بامیم احد احمد بلا میم شائشتہ صد صلواۃ و تسلیم (١٨٨٧ء، خیابان آفرنیش، ١٠)
خم فرشتوں نے بھی اکثر سر تعظیم کیا تیرا لکھا ہوا کل خلق نے تسلیم کیا (١٩٣٣ء، عروج، عروج سخن، ٣٥٣)
بالعموم نہایت مستند علما نے وقف خاندانی کے مسئلہ کو تسلیم کیا ہے" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٥٧)
"اور کوئی چارہ نظر نہیں آتا کہ میں جا کر دوبارہ اپنے تئیں تسلیم کر دوں" (١٩٣٠ء، پرانا خواب، ٤٣)
"سب سے بڑی مشکل ہمارے طبی اداروں (میڈیکل کالجز) کا باہر کے ملکوں میں تسلیم نہ ہونے کا ہے۔" (١٩٧٢ء، ماہنامہ، زندگی، اکتوبر، ٢٧)
انجمن کے اس بیان پر کہ پاکستان کو سب سے پہلے ایران نے تسلیم کیا تھا۔ کہا کہ . کر رہا رہے۔ (١٩٨٣ء، روز نامۂ جنگ، کراچی، ١٢ فروری،١)
"علامہ اقبال اوپ یونی ورسٹی کی استاد ملک کے دوسرے اداروں کے برابر تسلیم کی جاتی ہیں۔" (کتابچہ، علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی، ٤)
ہزاروں خضر پیدا کر چکی ہے نسل آدم کی یہ سب تسلیم لیکن آدمی اب تک بھٹکتا ہے (١٩٦٥ء، غزلستان، ١٣٤)
"منگنی کی رسم ذیل کے موافق ادا کی جاتی ہے جس کو تسلیم کہتے ہیں" (١٩٢٣ء، سفر حج، ١٣١)
تسلیم کے مترادف
اطاعت
آداب, اطاعت, اعتراف, اقبال, اقرار, بندگی, پرنام, تابعداری, سلام, سَلَمَ, سونپنا, فرمانبرداری, قبول, قبولیت, مسکار, منظور, نمستے, کورنش, یقین
تسلیم english meaning
salutinggreeting; salutationobeisancehomagetouching the ground with the fingers and then making salam; healthsecurity; deliveringconsigning; committing to the care of; surrenderresignation; concedingacknowledginggranting; assenting toacceptingacceptanceadmissioncomplimentcomplimentsconcedingentrustinggrantinggreetinggreetingsresignationsalutationsurrenderTasleem
شاعری
- نیا موسم مری بینائی کو تسلیم نہیں
میری آنکھوں کو وہی خواب پرانا لادے - ہوا ہے وہ اگر منصف تو امجد احتیاطاً ہم
سزا تسلیم کرتے ہیں کسی الزام سے پہلے - مجھے تسلیم کہ مرگھٹ میں ہے ممکن ان کا
اس جگہ سے کبھی اٹھتا نہیں آسن ان کا - اک بت پر نور اے تسلیم ہے پیش نظر
آنکھ کا ڈورا نہیں رشتہ ہے شمع طور کا - قطب آے جب صبح اپس کے مندہر
سو تسلیم کر شہ کوں چلتا شمع - خم فرشتوں نے بھی اکثر سر تعظیم کیا
تیرا لکھا ہوا کل خلق نے تسلیم کیا - عشق و مزدوری عشرت گہ خسرو کیا خوب
ہم کو تسلیم لکونامی فرہاد نہیں - سو ویے میں اوتر جبریل آیا
انکہے ہو کر بجا تسلیم لایا - الٰہی کعبہ تسلیم میں یوں بار یابی ہو
بڑھے لبیک کہہ کر پیشتر سب سے قدم میرا - مے نے کیا ہے حسن خود آرا کو بے حجاب
اے شوق ہاں اجازت تسلیم ہوش ہے
محاورات
- تسلیم بجا لانا
- تسلیم عرض ہے
- تسلیم کرنا
- تسلیم ہونا
- تسلیمات بجا لانا
- تسلیمات بجالانا یا عرض کرنا
- جان بحق (تسلیم) ہونا
- جانبر حق تسلیم ہونا
- جاں بحق (تسلیم) ہونا
- حق تسلیم ہونا