تسکیک کے معنی
تسکیک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَس + کِیک }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٧٠ء میں "یادوں کی بارات" میں مستعمل ملتا ہے۔
["سکک "," سِکَّہ "," تَسْکِیک"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تسکیک کے معنی
١ - سکہ سازی، سکے ڈھالنا۔
"حکومتیں تسکیک کے اجارہ کا حق اپنے لیے محفوظ رکھتی ہیں اور حانگی اشخاص کا سکے ڈھالنا جرم قرار دیکر سزا دیتی ہیں۔" (١٩٣٧ء، اصول معاشیات، ٣٠٣:١)
٢ - وضع کرنا، بنانا، (مجازاً) جعلی سکہ بنانا۔
"میں نے جواب دیا کہ عہد نبی امیہ میں تسکیک احادیث کی ایسی زبردست دارالضرب کھول دی گئی تھی۔" (١٩٧٠ء، یادوں کی بارات، ٦١٢)