تشاکل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word tashaakul meanings and details
تشاکل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَشا + کُل }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٤٥ء میں "طبیعیات کی داستان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نشان کرنا","باہمی مشابہت","ہم شکل"]
شکل شَکْل تَشاکُل
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تشاکل کے معنی
"قربت کے عامل میں پوغری شکل کے تشاکل سے کسی حد تک تعدیل ہوسکتی ہے۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٢٥١)
"ان وصفوں میں باضابطگی اور تشاکل پایا جاتا ہے۔" (١٩٤٥ء، طبیعیات کی داستان، ٣٨٨)
"تمام پودوں میں ظہری بطنی تشاکل ہوتا ہے۔" (١٩٧٠ء، برائیو فائیٹا، ١٣)
"ہر صورت میں ایک ابتدائی مسئلہ ثابت کریں گے جو ان کے تشاکل کے محوروں سے متعلق ہوگا۔" (١٩٣٧ء، علم ہندسہ نظری (ترجمہ)، ١٤٠)
تشاکل or tashaakul english Translation
[A ~ شکل]mutual resemblance