تشریح کے معنی

تشریح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَش + رِیح }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بخوبی بیان کرنا","بدن کے اعضا کا علم","پنجر یا اور کوئی چیز بدن کا حال سکھانے کے لئے (شَرَّح۔ نعش کی چیر پھاڑ کرنا)","جسم کو چاک کرنا","جسم کی چیر پھاڑ کرنا","جسم کے رگ و پے و اعضائے جسمانی کا بیان","حل کرنا","شرح کرنا","علم الاعضاء","وضاحت (کرنا ۔ ہونا کے ساتھ)"]

شرح شَرَح تَشْرِیح

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَشْرِیحات[تَش + ری + حات]
  • جمع غیر ندائی : تَشریحوں[تَش + ری + حوں (و مجہول)]

تشریح کے معنی

١ - کھول کر بیان کرنا، واضح کرنا؛ معافی وغیرہ کی تفہیم، وضاحت، صراحت۔

"اس خوبی سے تمام مطالب کی تشریح اور تنقید کرتے تھے کہ طلبا کو حیرت ہوتی تھی۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٤)

٢ - [ طب ] وہ شعبہ جس میں اعضائے انسانی و حیوانی کی ترکیب اور اجزا چیر پھاڑ وغیرہ کے ذریعے بتلائے جاتے ہیں۔

"تشریح، شکلیات کی وہ شاخ ہے جس میں . ایک حیوان کے اندرونی اور بیرونی بڑے بڑے حصوں اور عضو کی بناوٹ کا حال معلوم کرتے ہیں۔" (١٩٤٠ء، حیوانیات، ٤)

تشریح کے مترادف

تصریح, تفسیر, شرح, صراحت, تحشیہ

ارتھ, اناٹمی, بتانا, تبیئن, تصریح, تفسیر, تفصیل, تفصیلات, توضیح, سمجھانا, شرح, شَرَحَ, صراحت, وضاحت, ٹیکا

تشریح کے جملے اور مرکبات

تشریح دقیق, تشریح اعضاء, تشریح دان

تشریح english meaning

explainingexpounding; dissecting; explanationelucidation; declaration; description; dissectionanatomy; a skeleton or anatomical preparationanatomycommentarydetailsdissecting a bodyelucidationexegisisexplanationexpositionunjustly

شاعری

  • ہو اس نگاہ کی تشریح کس طرح‘ جو نگاہ
    ابھی ہے زخم کی صورت‘ ابھی کنول کی سی
  • تشریح میں بھی ایک تھا وہ تلخ بے مثال
    بر اُستخواں کو کہنے لگا نیم کی ہے چھال
  • تشریح میں بھی ایک تھا وہ تلخ بے مثال
    ہر استخواں کو کہنے لگا نیم کی ہے چھال

محاورات

  • تشریح کرنا

Related Words of "تشریح":