تشریف کے معنی

تشریف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَش + رِیف }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حامل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو "قلی قطب شاہ" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["معزز بنانا","(ف) خلعت اعزازی لباس جو بادشاہ یا کسی رئیس کی طرف سے مرحمت ہو","بزرگ بنانا","تعظیم و تکریم","خلعتِ فاخرہ","عِزّت کرنا","وہ لباس جو حکام ماتحتوں کو امتیاز کے لئے پہنائیں"]

شرف شَرْف تَشْرِیف

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

تشریف کے معنی

١ - خلعت، وہ پوشاک یا جوڑا جو بادشاہ اور حاکم وغیرہ کسی کو انعام و اعزاز کے طور پر عطا کرتا ہے۔

 سرور سینہ آدم فروع دیدۂ حوا تن قرآں صفت پر خوشنما تشریف کرنا (١٨٨٢ء، میلاد معصومین، ١٦١)

٢ - شرف، بزرگی، عزت، ترجیح۔

"تشریف و تفعیل دی انہیں اس کے ساتھ" (١٨٥١ء عجائب القصص، ٢٥١:٢)

٣ - عہدہ، مرتبہ، رتبہ۔

"جن ولی نے ولایت کی تشریف پا یا اس کی ولایت پر شاہ ولایت کا سکہ آیا۔" (١٦٦٥ء، سب رس، ٣٤)

٤ - [ مجازا ] کفن۔

 اپیں رچ ثابت ہویاں پر اُنن دیا سب کوں تشریف یعنی کفن (١٦٦٥ء، علی نامہ، ٣٣٤)

تشریف کے مترادف

خلعت

بزرگی, خلعت, شَرَّفَ, شرف, شَرَف, عزت, عِزّت, عظمت

تشریف کے جملے اور مرکبات

تشریف آوری, تشریف بری, تشریف بہار, تشریف شرف, تشریف الہی

تشریف english meaning

honouringexaltingennobling; decking or investing with a splendid robe; (in address) your honouryour worshipexaltationinvesting with a splendid robeinvestitureinvestiture with robesto catch coldto have one|s head turnedto have rheumatismwith robes

شاعری

  • یہاں جو تشریف آپ لائے کدھر سے یہ آج چاند نکلا
    کہ ماہ کنعاں بھی جس کے آگے جو خوب سوچا تو ماند نکلا
  • گرد گھر بند سب گھرے گھر کرتے انند میزبانی
    قاطمہ بی بی دیے تشریف مج جم جم شہانی
  • تمیز سوں جو اگر مجھ طرف نگاہ کرے
    تو شاہ حسن سوں بس ہے یہی مجھے تشریف
  • فیض سے اس کے یہ دنیا کا چمن پھولا ہے
    اس کی بخشش نے دیا دہر کو تشریف بہار
  • مشرف ہوں میں تشریف حیات جاودانی سے
    وجود ظاہری کرتا ہے اثبات عدم میرا
  • دیا جس کوں تشریف لولاک کا
    ہوا جس تے مظہر یو افلاک کا
  • صبح تک تھا وہیں یہ مخلص بھی
    آپ رکھتے تھے شب جہاں تشریف
  • کس طرف کو یوں کھلے بندوں چلے جاتے ہیں آپ
    کس کے گھر اس آن سے تشریف فرماتے ہیں آپ
  • حیف جیتے جی نہ کیجے عاشق اپنے سے ملاپ
    جب وہ دنیا سے چلے تب لائیے تشریف آپ
  • اسی کے لطف کی تشریف خسروانی ہے
    جو پہنتا ہے قبا آفتاب زر تاری

محاورات

  • تشریف ارزانی فرمانا
  • تشریف فرمانا یا فرما ہونا یا لانا
  • تشریف لانا
  • تشریف لیجانا
  • تشریف لے جانا
  • تشریف لے چلنا
  • ہوش تشریف لے جانا

Related Words of "تشریف":