تصدیق کے معنی
تصدیق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَص + دِیق }سچ کرنا، سچ ہونے کا ثبوت
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قابلِ اعتبار سمجھنا","(منطق) تصورِ باحکم","(منطق) چند تصوّرات کے ساتھ حکم ہونا (کرنا ہونا کے ساتھ)","سچا ثابت کرنا","سچا ہونے کی تائید کرنا"],
صدق صِدْق تَصْدِیق
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکا
تصدیق کے معنی
|مسیلمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ میری تصدیق پر طفل گواہی دے گا۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب، ١٢)
صدیق ہوئے تصدیق میں ہم فاروق بنے تفریق میں ہم ایمان طلبی میں بوذر ہیں خیبر شکنی میں صفدر ہیں (١٩٣١ء، بہارستان، ٧٤)
"منطق کے چار حصے کیے گئے ہیں، نظریات : تصور و تصدیق، استدلال و اسلوب۔" (١٩٢٩ء، مفتاح الفلسفہ، ٥١)
"مہاراجہ کا معمول تھا کہ ہر رات کو مبلغ ایک سو روپیہ بطور تصدیق سرہانے رکھا جاتا تھا جو صبح کو معرفت بھائی رام سنگھ تقسیم ہوتا تھا۔" (١٨٢٤ء، تحقیقات چشتی، ٨٣٣)
"شریعت میں ظاہر و باطن کی وجہ یہ ہے کہ تصدیق میں انسانوں کی فطرتیں مختلف ہیں۔" (١٩٥٦ء، حکماء اسلام، ٢٠٥:٢)
"امیدوار - تصدیقات کی مصدقہ نقول کے ساتھ - انٹرویو کے لیے حاضر ہوں۔" (١٩٦٩ء، روزنامہ |جنگ| کراچی، ٢٧ اگست، ٢)
تصدیق کے مترادف
سرٹیفکٹ, صداقت, جواز, تصویب, توثیق
اثبات, تائید, توثیق, ثبوت, جواز, سچائی, شہادت, صحت, صداقت, صَدَّقَ, گواہی
تصدیق کے جملے اور مرکبات
تصدیق بیان, تصدیق قلبی, تصدیق بالقلب, تصدیق پذیری, تصدیق کھاتہ
تصدیق english meaning
proving trueconfirming the truth (of)verifyingattesting; acknowledging the truth (of); confirmationproofverificationattestation; appeal(logic) premise ; premissaffirmationattestationauthenticationcertification ; attestationconfirmationcountersignaturedisobedienceTasdeeq
شاعری
- نہیں انکار ممکن ہے کبھی تصدیق عینی سے
تو پھر تطبیق عقلی چاہیے تحقیق عینی سے - تصدیق سے قریں ہو کیونکر ترا تصور
اک لفظ بے صدا ہے اک نقش بے نگیں ہے - تصدیق اصل ایماں اس پر عمل علاوہ
ایمان بے عمل ہے دیوار بے گلاوہ - زر مہر معجّل سے خریدا جس کو وہ سامان
زرہ نے اپنے پیکر کو تصدیق کر دیا جس پر - ہوا اس مہر سے تصدیق اظہار
ہوا ثابت کہ یہ ہی راست گفتار - منکشف اس پہ اناالحق کا اگر ہوتا راز
بولتا دل کی نہ تصدیق سے جاہد ہمہ اوست
محاورات
- انتقال تصدیق کرنا
- تصدیق کرنا