تصوراتی کے معنی
تصوراتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَصَوْ + وُرا + تی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تصور| کے جمع |تصورات| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت ملانے سے |تصوراتی| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٦٧ء میں "جلاوطن" میں مستعمل ملتا ہے۔
["صور "," تَصَوُّرات "," تَصَوُّراتی"]
اسم
صفت نسبتی ( واحد )
تصوراتی کے معنی
١ - تصور کا پیدا کردہ، خیالی، تخیلی۔
"یہ تاثر محض اسلوب کا پیدا کردہ نہیں ہوتا بلکہ ایک برتر وجود کے اس تصوراتی ہیولے سے روشنی اخذ کرتا ہے جسے ہر انسان اپنے ذہن کے صنم کدہ میں سب سے اونچے استھان پر متمکن کر لیتا ہے۔" (١٩٦٨ء، نگاہ اور نقطے، ٢٠٩)