تصوریت کے معنی

تصوریت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَصَوْ + وُریْ + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تصور| کے ساتھ |یت| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے |تصوریت| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣١ء میں "نفسیاتی اصول" میں مستعمل ملتا ہے۔

["صور "," تَصَوُّر "," تَصَوُّرِیَّت"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تصوریت کے معنی

١ - [ فلسفہ ] یہ عقیدہ کہ ساری دنیا ذہن یا اذہان یا ذہنی اعمال پر مشتمل ہے، عینیت، انگریزی: Idealism (ماخوذ اساس نفسیات، 21)۔

"اس سوال پر ماہرین نفسیات تصوریت Conceptualism یا اسمیت Nominalism کے حامی بن کر مدت سے برسرپیکار ہیں۔" (١٩٣١ء، نفسیاتی اصول، ٤١٤)

٢ - یہ عقیدہ کہ کائنات کا وجود محض بطور ذہنی تصورات کے ہے، انگریزی Conceptualism۔

"سادہ نگاری، عقلیت، تصوریت اور حقیقت کے درمیان . مختلف سطحیں ہیں۔" (١٩٦١ء، تنقید اور عملی تنقید، ٥٩)

٣ - مثالی یا کامل شے کی خواہش و جستجو؛ تخیل پرستی۔

تصوریت کے جملے اور مرکبات

تصوریت پسند

Related Words of "تصوریت":