تصوریتی کے معنی

تصوریتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَصَوْ + وُریْ + یَتی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تصوریت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت ملانے سے |تصوریتی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣٧ء میں "فلسفہ نتائجیت" میں مستعمل ملتا ہے۔

["صور "," تَصَوُّرِیَّت "," تَصَوُّرِیَّتی"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

تصوریتی کے معنی

١ - تصوریت کا یا اس کے متعلق۔

"فکریت کے متعلق یہ معلوم ہوتا ہے کہ فطرت اس کے ساتھ زیادہ تر ایک ایسا میلان رکھتی ہے جو تصوریتی و رجائیتی ہوتا ہے۔" (١٩٣٧ء، فلسفۂ نتائجیت، ٥)

٢ - تصوریت کا عقیدہ رکھنے والا یا حامی۔

"قدامت پسند تصوریتی ماہر عملیات اس اعتبار سے محسوس پرست یا مشاہدہ پرست سے اختلاف رکھتا ہے۔" (١٩٦٣ء، اصول اخلاقیات (ترجمہ)، ١٩٥)

Related Words of "تصوریتی":