تضمینی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Tazmeeni meanings and details

تضمینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَض + می + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تضمین| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |تضمینی| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٣٦ء میں "نثر ریاض" میں مستعمل ملتا ہے۔

["ضمن "," تَضْمِین "," تَضْمِینی"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

تضمینی کے معنی

١ - ملایا ہوا، شامل کیا ہوا، ضمنی۔

"اردو ڈراموں کے تضمینی مزاحیہ حصوں میں سستی قسم کے مذاق نے اپنے لیے فوراً جگہ بنالی۔" (١٩٥٨ء، اردو ادب میں طنز و مزاح، ٣٠٣)

٢ - (معانی و بیان) کرہ لگایا ہوا، تضمین کیا ہوا (مصرع وغیرہ)۔

"گلچیں کے چھوٹے ہوئے ذکر کے سلسلہ میں ایک تضمینی مصرع اعلٰی حضرت کے مصرع پر گو وہ کسی درجہ کا ہو یاد آگیا۔" (١٩٣٦ء، ریاض، نثر ریاض، ٩٢)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!