تطبیخ کے معنی
تطبیخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَط + بِیخ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨١ء میں "رسالہ تہذیب اخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
["طبخ "," تَطْبِیخ"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
تطبیخ کے معنی
١ - جنبش کرنا؛ بچے کا بڑھنا، بوڑھا ہونا۔ (فرہنگ آنندراج)۔
"یہ باتیں دونوں عملوں میں ایک ہی سی ہیں، ان میں ایسا ہی فرق ہے جیسا کہ تو زین اور تطبیخ میں ہم نے بتلایا۔" (١٨٨١ء، رسالہ تہذیب الاخلاق، ٢٥٧)
٢ - [ طب ] پکانا، کسی سیال چیز کو دیگچی میں ڈال کر آگ پر رکھنا اور دوا کو پوٹلی میں باندھ کر اس میں لٹکانا اس طرح کہ تہ نشین نہ ہو مگر ڈوبی رہے بعد طبغ معین کے پوٹلی نکال کر دوالے لینا۔