تطلیہ کے معنی
تطلیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَط + لِیَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣٨ء میں "آئین اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔
["طلا "," تَطْلِیَہ"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تطلیہ کے معنی
١ - تیل ملنا، تیل سے مالش کرنا؛ طلا لگانا۔
"روغن مالی و روغن چکانی کو تطلیہ اور تجریع کہتے ہیں۔" (١٩٣٨ء، آئین اکبری، ١، ٢٧٦:١)