تعارض کے معنی
تعارض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَعا + رُض }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["واقعہ ہونا","آپس میں جھگڑنا","ایک دوسرے کے مقابل ہونا","برابری کرنا","ریس کرنا","لڑائی جھگڑا کرنا","متزاد ہونا","متناقض ہونا","مخالف ہونا"]
عرض اِعْراض تَعارُض
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تعارض کے معنی
"کبھی سکون ہوتا ہے تو دو متقابل جذب کے تعارض کی وجہ سے ہوتا ہے۔" (١٩٠٦ء، الکلام، ٤٤:٢)
"مجھے آزاد کر دیا ہے تاکہ اوپر یا نیچے اڑنے والے یا زمین کے اندر دھنسنے والے جن مجھ سے تعارض نہ کریں۔" (١٩٤١ء، الف لیلہ ولیلہ، ٤٧٢:٢)
"اشخاص کے درمیان اور گروہوں کے درمیان ہمیشہ خاصا تعارض ہوتا رہتا ہے، کیونکہ سب لوگ یہ یک وقت مختلف سمتوں میں اکسائے جاتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ١)
تعارض کے مترادف
تصادم, تخالف
انکار, تخالف, ترديد, تصادم, تضاد, تنازع, تنازعہ, جھگڑا, عَرَضَ
تعارض english meaning
coming into the presence ofConfrontingcontradictiondisputingdisputlingquarrellingto faceto opposeto quarrel