تعارف کے معنی

تعارف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَعا + رُف }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفاعل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٤ء کو انیس مراثی میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جاننا","ایک کا دوسرے کو پہچاننا","جان پہچان","جان پہچان (کروانا۔ ہونا کے ساتھ)","صورت شناسی","واقف کاری"]

عرف تَعارُف

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : تَعارُفوں[تعا + رُفوں (و مجہول)]

تعارف کے معنی

١ - [ اصطلاحا ] پہلی ملاقات کرانا، واقف کرانا، انگریزی : Introduction۔

"گورنر صاحب کی میم نے چلتے ہوئے کچھ لوگوں سے تعارف کروایا۔" (١٩٢٩ء،ء، تمغۂ شیطانی، ٥٢)

٢ - پہلے سے جان پہچان، شناسائی، واقفیت۔

 یہ ہم کو بھول بیٹھا تھا ہم اس کو بھول بیٹھے تھے تعارف ان کے صدقے میں ہوا ہے آج پھر دل سے (١٩٤٠ء، بے خود موہانی، کلیات، ٧١)

٣ - [ کنایۃ ] رشوت۔

"رشوت کو تعارف کہتے ہیں اور دس میں نو آدمی رشوت لینا نہ صرف جائز بلکہ مستحسن سمجھتے ہیں۔" (١٩١١ء، روزنامچۂ سیاحت، ٢٤٩:٢)

٤ - دیباچہ، کسی کتاب وغیرہ کے بارے میں تنقیدی یا تعریفی خیالات وغیرہ۔

"تمہید، شذرات، مقدمہ تعارف وغیرہ ان میں زینت و آرائش کی مناسبت نہیں۔" (١٩٦٩ء، مقامات ناصری، ٦٧٠)

٥ - تواضح، مدارت، تکلف۔

"عراق میں عرب، عجم، ترک سب میں اخلاق زیادہ ہے، چائے شربت، سگار وغیرہ کا تعارف(یعنی تکلف) ہر ملنے والے کے ساتھ لازم ہے۔" (١٩١١ء، روزنامچۂ سیاحت، ٨٦:١)

تعارف کے مترادف

پہچان, شناسائی, شناخت, صاحب سلامت, ملاقات, معرفی

انٹروڈکشن, پہچان, روشناسی, شناخت, شناسائی, عَرَفَ, معرفی, واقفیت

تعارف english meaning

knowing one another; mutual acquaintance; rulefashion customincapableinefficientMutual acquintanceunfitunworthy

شاعری

  • روحی یہ کس سے کس کے تعارف کی بات ہے
    میں اُس کو جانتا ہوں مجھے جانتا ہے وہ
  • میں بتاؤں گا اُسے زخم کی لذّت کیا ہے
    پھول کا مجھ سے تعارف تو کرایا جائے
  • میں اس کو حشر میں کس نام سے صدا دیتا
    کہ میرا اس کا تعارف تو غائبانہ تھا
  • میں اُس کو حشر میں کس نام سے صدا دیتا
    کہ میرا اُس کا تعارف تو غائبانہ تھا
  • الفت نہ دل دہی نہ تعارف نہ رسم و راہ
    معصوم سے وہ کون سا ایسا ہوا گناہ

Related Words of "تعارف":