تعبیر کے معنی

تعبیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَع + بِیر }

تفصیلات

iعرب یزبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خواب کا نتیجہ بیان کرنا","الفاظ میں لانا","بیان کرنا","خواب کا نتیجہ بتانا","خواب کا نتیجہ بیان کرنا","عبارت میں لانا","نتیجہ خواب","نتیجۂ خواب"]

عبر تَعْبِیر

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَعْبِیرات[تَع + بی + رات]
  • جمع غیر ندائی : تَعْبِیروں[تَع + بی + روں (و مجہول)]

تعبیر کے معنی

١ - خواب کا مطلب، واقعۂ خواب کی تشریح۔

 تعبیر کی ترازوے نرم و نہفتہ میں تولے ہیں کتنے خواب پریشاں ترے لیے (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٤)

٢ - مفہوم، منشا، مراد، وضاحت، تشریح، معنی۔

"تمام مسلمانان ہند اس تعبیر کو خلاف قانون اسلام سمجھتے ہیں۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٨٧:١)

٣ - خواب کا نتیجہ و حقیقت۔

 دنیائے ادب تھی منتظر مدت سے معلوم ہے کس خواب کی تعبیر ہیں ہم (١٩٣٣ء، ترانہ یگانہ، ١٣٦)

تعبیر کے مترادف

تفسیر, مراد, ترجمانی

تشریح, تفسیر, توضیع, صفت, عبارت, عَبَّر, مراد, مقصود, وصف

تعبیر کے جملے اور مرکبات

تعبیر گو

تعبیر english meaning

interpretationexplanation (particularly of dreams); attributequalityexplanationInterpretation

شاعری

  • صبح تعبیر مل گئی مجھ کو
    خواب دیکھے تھے رات بھر میں نے
  • میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے
    ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
  • نیند جب خوابوں سے پیاری ہو‘ تو ایسے عہد میں
    خواب دیکھے کون اور خوابوں کو دے تعبیر کون
  • ہم تو اسیرِ خواب تھے تعبیر جو بھی تھی
    دیوار پر لکھی ہوئی تحریر جو بھی تھی
  • قائم کسی بھی حال پہ دنیا نہیں رہی
    تعبیر کھوگئی ، کبھی سپنا بدل گیا
  • افلاک کا سایا ہے جو کچھ بھی زمیں پر ہے
    ہے خواب کہیں میرا ، تعبیر کہیں پر ہے
  • جو منزل بھی راہ میں آئی، دل کا بوجھ بنی
    وہ اس کی تعبیر نہ تھی جو خواب ہمارا تھا
  • لبِ زنجیر ہے تعبیر جن کی
    وہ سپنے پھر نظر آنے لگے ہیں
  • سو تعبیر اس کا انے یوں کھیا
    کہ جیوں میں جو دیکھیا اتھا تیوں کھیا
  • ہوا تھا خواب میں وہ دوست جاگے پر ہوا دشمن
    ہمارے خواب کی الٹی ہوئی تعبیر یا قسمت

محاورات

  • خواب یک خوابست و باشد مختلف تعبیر ہا

Related Words of "تعبیر":