تعزز کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Taazzuz meanings and details

تعزز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَعَز + زُز }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٤٥ء میں "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

["عزز "," اِعْزاز "," تَعَزُّز"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

تعزز کے معنی

١ - جاہ پسندی، مرتبے کا پندار، معزز بنانا۔

"جو شخص نفیس کپڑا بقصد تعزز پہنتا ہے خدا اس کو قیامت کے روز ذلت کا لباس پہنائے گا۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٢٠:٣)

٢ - باعزت ہونا، معزز ہونا، عزت، وقار۔

"آپ کے خاندانی تعزز کاج حال معلوم کر کے مجھے بڑی مسرت ہوئی۔" (١٩٠٥ء، اقبال نامہ، ٣٠١:٢)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!