تعطیل کے معنی

تعطیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَع + طِیل }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٧٧٢ء کو "انتباہ الطالبین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نوکری چھوڑ دینا","بے شغلی","تہوار کا دن","تیوہار کا دن","خالی کرنا","خانہ نشینی","سنسان کرنا","کام سے فارغ کرنا","کام نہ کرنے کا دن","یومُ الراحت"]

عطل تَعْطِیل

اسم

اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع : تَعْطِیلات[تَع + طی + لات]
  • جمع غیر ندائی : تَعْطِیلوں[تَع + طی + لوں (و مجہول)]

تعطیل کے معنی

١ - چھٹی کا دن، چھٹی، رخصت۔

"دسہرے کی تعطیل میں دلی آئے۔" (١٩٠١ء، حیات جاوید، ٣٢)

٢ - [ فقہ ] خدا کی صفات سے انکار کرنے کا عقیدہ جس کے پیرووں کو معطلہ کہا جاتا ہے۔

"غرض کہ شرکت اور تعطیل کا مرض اور رسول کی مخالفت کا روگ - یہی منبع اور اصل ہر ایک شر اور خرابی کی جہاں میں ہے۔" (١٨٦٦ء، تہذیب الایمان، ٥٩٨)

٣ - بیکاری، کام سے خالی رہنا، بیکار ہونا، ناکارہ ہو جانا۔

"داؤد خان کے دماغ کی تعطیل پر جو نکتہ سنجیاں اہل الرائے نے کیں اس کو سن کے میں مسکرا دیتا تھا۔" (١٩٢١ء، خونی شہزادہ)

تعطیل کے مترادف

رخصت, چھٹی

بیکاری, چھُٹّی, چُھٹی, عَطَّل

تعطیل english meaning

rendering vacantvoidor un occupied (a place); rendering useless; laying waste; leaving untended or neglectedabandonmentneglecting; freeing from work or occupation; vacationholidaya holidaydeparturejourneypilgrimage of Hindusvacationvisit to a holy place

شاعری

  • تشریک ہے تعطیل سے بے زار ہو زنہار
    توحید حقیقی سے ہو خوشنود ہمیشہ
  • تشریک ہے تعطیل سے بیزار ہو زنہار
    توحید حقیقی سے ہو خوشنود ہمیشہ
  • منکر تعطیل یوم قتل ہیں حکام وقت
    لیجئے چھٹی ہوئی تعطیل رخصت ہو گئی

Related Words of "تعطیل":