تفرقع کے معنی
تفرقع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَفَر + قُع }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٦ء میں "طبقات الارض" میں مستعمل ملتا ہے۔
["فرق "," تَفَرْقُع"]
اسم
اسم صوت ( مذکر - واحد )
تفرقع کے معنی
١ - آواز کے ساتھ کسی چیز کا بھک سے اڑ جانا۔
"اس کے بعد . وہ تفرقع (یعنی آواز کے ساتھ کسی چیز کا بھک سے اڑ جانا) موقوف ہو جاتا ہے اور کاسہ برکاں سے یا اس کے اطراف کے دہانوں سے لاوا بہنے لگتا ہے۔" (١٩١٦ء، طبقات الارض، ١٥)
٢ - انگلیاں چٹکانا، بدن کے جوڑوں سے آواز نکالنا۔ (مخزن الجواہر، 232)