تفریحی کلب کے معنی
تفریحی کلب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَف + ری + حی + کَلَب }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |تفریحی| کے ساتھ انگریزی زبان سے ماخوذ اسم |کلب| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء میں "موسٰی سے مارکس تک" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
تفریحی کلب کے معنی
١ - وہ انجمن یا مجلس جو لہو و لعب کھیل کود وغیرہ کا انتظام کرتی ہو نیز اس کا مرکزی مقام۔
" وہ ابتدا ہی سے . محنت کش عوام کو منظم کرنے کی بھی مسلسل کوشش کرتے رہے کبھی . مزدوروں کی چھوٹی چھوٹی انجمنیں اور تفریحی کلب بنا کر۔" (١٩٧٦ء موسٰی سے مارکس تک، ٤٣٨)