تفرید کے معنی

تفرید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَف + رِید }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اکیلا ہونا","اکیلا پن","اکیلا رہ جانا","بے مثالی","بے ہمتائی","جُدا ہوجانا","عزلت نشینی","گوشہ نشینی (عبادت کے لئے)","کسی علم میں فرد ہونا"]

فرد فَرْد تَفْرِید

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تفرید کے معنی

١ - یکتائی، تجرید، توحید، عزلت نشینی، اکیلا رہ جانا۔

"آپ تفرید و توحید کو بہت پسند کرتے ہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٤٧٦:٢)

٢ - الگ الگ کرنا، چھٹائی، چھانٹنا۔

"حواس ادراک کرتے ہیں عقل انہی میں تحلیل یا ترکیب تعمیم یا تفرید کا عمل کرتی ہے۔" (١٩٠٧ء شعرالعجم، ١٦٤:٥)

٣ - [ حیاتیات ] ارتقاء کے مدارج میں وہ درجہ جس میں مختلف اعضاء کا الگ الگ ہونے کا عمل شروع ہوتا ہے۔

"چوتھا جزو عضویاتی ارتقاء کا تعرید ہے۔" (١٩٢٩ء، جدید سائنس، ٣٢٤)

٤ - [ تصوف ] غیر حق کو اپنی نظر سے دور کرنا اور حق کو اپنے میں دیکھنا (مصباح التعرف،78)۔

تفرید english meaning

a body of troopsa rankfile of rowRetirement from the world especially for the sake of devotion

شاعری

  • ترک مت کر گفتگو تفرید کی
    جن کو لذت ہے سجن کے دید کی
  • مہر ہے تو ذرہ تمجید اور تحمید کا
    سرو ہے تو گلشن تجرید اور تفرید کا

Related Words of "تفرید":