تفصیل کے معنی

تفصیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَف + صِیل }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں عربی زبان سے داخل ہوا اور سب سے پہلے ١٦٤٥ء کو "قصّۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جدا کرنا","بیان کرنا","تذکرہ (کرنا ہونا کے ساتھ)","جدا جدا کرنا","جُدا جُدا کرنا","علیحدہ کرنا","فصل کرنا"]

فصل تَفْصِیل

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَفْصِیلیں[تَف + صی + لیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : تَفْصِیلات[تَف + صی + لات]
  • جمع غیر ندائی : تَفْصِیلوں[تف + صی + لوں (و مجہول)]

تفصیل کے معنی

١ - تشریح، تفسیر، تصریح، واضح بیان، کھول کر وضاحت سے بیان کرنا۔

 خضر کی حالت میں اس اجمال کی تفصیل دیکھ زندۂ جاوید ہو جانا خطائے عیش ہے (١٩٤٧ء، نوائے دل، ٢١٣)

٢ - فرد کے مقابلے میں ذیلی تشریح یا زائد اور بیکار پھیلاوا۔

 چہرے کے نیچے قہر ہے داڑھی کا جھول جھال اس فرد کو بچائیے تفصیل ذیل سے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٤٢٨:١)

٣ - (شرح و بست کے ساتھ) کیفیت، بیان، تذکرہ، اجمال کی ضد۔

 رمز الفت میں تو اجمال بہت تھا لیکن میرے رونے تیرے ہنسنے سے یہ تفصیل ہوئی (١٨٧٤ء، نشید خسروالی، ٢٢٢)

٤ - دو چیزوں کے درمیان امتیاز کرنا یا الگ الگ سمجھنا یا دیکھنا۔

"تفصیل کے اصل معنی یہ ہیں کہ دوچیزوں کے درمیان فعل و امتیاز کیا جائے" (١٩٧٦ء، معارف القرآن، ٥٨٤:٤)

٥ - [ تصوف ] درجات، مدارج، منازل سلوک، مرتبہ واحدت اور مرتبہ الوہیت اور مرتبہ ربوبیت کی صفات کو مرتبہ تفصیل کہتے ہیں اس لیے کہ اس مرتبہ میں تمامی صفات اور اسماء اور افعال ذات سے جدا اعتبار کیے جاتے ہیں یعنی باوجود عینیت علیحدہ علیحدہ ہو کر ظہور میں آتے ہیں اور ان اشیا کی عینیت ذات سے کبھی زائل نہیں ہوتی۔ (ماخوذ مصباح التعرف، 78)

تفصیل کے مترادف

تفسیر, صراحت, فہرست

بیان, تجزیہ, تشریح, تصریح, تفسیر, توضیح, چگومگی, صراحت, فرد, فَصّلَ, فہرست, کیفیت

تفصیل کے جملے اور مرکبات

تفصیل وار

تفصیل english meaning

analysisseparationdivision; explaining distinctly or in detail; explanation; particularsdetailsdetailDetailsdividing into two equal partsexplanationparticularparticulars [فصل]

شاعری

  • چہرے کے نیچے قہر ہے داڑھی کا جھول جھال
    اس فرد کو بچائیے تفصیل ذیل سے
  • رمز الفت میں تو اجمال بہت تھا لیکن
    میر رونے تیرے ہنسنے سے یہ تفصیل ہوئی
  • یاں نہ تفصیل کرنے کا تھا مقام
    کہ محبت سے یاں ہے صرف کلام
  • فرد تفصیل حوائج ہے رخ حاجت مند
    عرض حاجت کی نہیں سامنے تیرے حاجت
  • گھیر میرے یار کے دامن کا ناجی ہے وسیع
    جامہ زیبوں کا لکھا جب کر کے میں تفصیل ذیل

محاورات

  • تفصیل کرنا

Related Words of "تفصیل":