تقابل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word taqaabul meanings and details

تقابل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَقا + بُل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب تفاعل کے وزن پر مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "معلم السیاست" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگے آنا","آمنا سامنا","آمنے سامنے کھڑے ہونا","مخالف جماعت سے مقابلے کے لئے تیار کرنا"]

قبل تَقابُل

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : تَقابُلات[تَقا + بُلات]

تقابل کے معنی

١ - مقابلہ، موازنہ۔

"خلافت ثانی کے واقعات پیش نظر رکھ کر جو دور حاضرہ روبرو آتا ہے تو یہ تقابل چشم بینا کے واسطے خنجر آبدار بن کر کلیجے کے پار ہوتا ہے۔" (١٩١٢ء، شہیدِ مغرب، ٧٢)

٢ - [ نجوم ] دوستاروں کے درمیان چھ برجوں کا فاصلہ ہونا۔

"اس صورت میں بہ وضع تقابل روز گزشتہ کے یعنی جس طرح پر آفتاب سے کل کے دن مقابل تھی ایک سالم دورے سے کچھ زیادہ کرنی چاہیے۔" (١٨٣١ء، ستہ شمسیہ، ٨٣:٢)

تقابل or taqaabul english Translation

Encounteringstanding face to facethe being drawn up in mutual oppositionbeing drawn up in mutual opposition

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!