تقدس کے معنی

تقدس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَقَد + دُس }پاک، پاکیزگی

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٨ء کو سرسید کی "تفسیرالقرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خالص یا پاک ہونا"],

قدس تَقَدُّس

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

تقدس کے معنی

١ - پاک ہونا، خالص ہونا، پاکیزگی۔

"وہ اکثر اس درجہ کے لوگ ہوتے تھے جن کا تقدس، زہد اور پاکیزگی مسلم ہوتی تھی۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٢٢:٢)

تقدس رضوان، تقدس دائم

تقدس کے مترادف

روحانیت

بزرگی, پاکی, پاکیزگی, حُرمت, طہارت, عصمت, عظمت, قدس, قَدَسَ

تقدس کے جملے اور مرکبات

تقدس مآب, تقدس مآبی

تقدس english meaning

being pure and holy; puritysanctityholinessa rational animaldecisivefinalpositiverational (animal)speakingTaqaddas

شاعری

  • باوجود ملکیت نہ ملک میں پایا
    وہ تقدس کہ جو ہے حضرت انسان کے بیچ
  • خوشباشی و تنیزہ و تقدس تھی مجھے میر
    اسباب پڑے یوں کہ کئی روز یہاں ہوں
  • یہ شرافت یہ سیادت یہ تقدس یہ کمال
    یہ تنزہ یہ تعلی یہ تفوق ہے کہیں
  • یہ شرافت یہ سیادت یہ تقدس یہ کمال
    یہ تنّزہ یہ تعلّی یہ تفوّق ہے کہیں
  • کیا بول سکوں لخت جگر کی تیرے رفعت
    افلاک میں ہے جس کے تقدس کا تلالا
  • خوش باشی و تنزیہ و تقدس تھی مجھے میر
    اسباب پرے یوں کہ کئی روز سے یاں ہوں
  • کیا خانداں کا اپنے تجھ سے کہیں تقدس
    روح القدس اک ادنیٰ در بان ہے ہمارا
  • ہر اک کو اس تقدس ذاتی سے کیا خبر
    پہچانیں تجھ کو کیوں کہ عزیزان ہے خبر
  • پھر آن کے منت سے ملا ہم سے وہ لالا
    المنة للہ تقدس و تعالی

Related Words of "تقدس":