متقدر

{ مُتَقَد + دِر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٠ء کو "علوم طبیعیہ شرقی کی ابجد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["قدر "," قَدْر "," مُتَقَدِّر"]

اسم

صفت ذاتی

متقدر کے معنی

١ - جسے ناپا جا سکے، ناپے جانے کے قابل، جس کا اندازہ کیا جائے۔

"یہ معلوم ہو چکا ہے کہ ہیولٰی بذاتہ متصل ہے نہ متقدر بلکہ وہ صورت متقدرہ کے سبب سے متقدر ہے۔" (١٩٠٠ء، علوم طبیعیہ شرقی کی ابجد، ٢٩)

٢ - وہ جو تقدیر میں ہو؛ تیار۔ (اسٹین گاس، جامع اللغات)