تلخیص کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word talkhees meanings and details

تلخیص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَل + خِیص }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر |تخلیص| بنا جوکہ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہوا۔ بعد میں صنعتِ تقلیب کے تحت |ل| پہلے اور |خ| بعد میں کر دیا گیا۔ اردو میں ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خالص یا بے میل ہونا","پاک صاف کرنا","خلاصہ کرنا"]

خلص تَلْخِیص

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَلْخِیص[تَل + خی + صیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : تَلْخِیصوں[تَل + خی + صوں (و مجہول)]

تلخیص کے معنی

١ - خلاصہ؛ خلاصہ کرنا، مختصر کرنا۔

"اس کتاب کا ترجمہ عربی زبان میں ہوا اور ابن رشد نے اس کی تلخیص کی۔" (١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٨:١)

٢ - [ شاذ ] چناؤ، چھٹاؤ، انتخاب۔

"ان کتابوں سے تلخیص و اقتباسات کی صورت میں ضروری . مواد پیش کیا ہے۔" (١٩٦٥ء، ہماری پہیلیاں)

٣ - پاک صاف کرنا، خالص بنانا؛ صفائی۔

"زبانوں کو بھی اس کے اوصاف کی تلخیص سے عاجز کر دیا ہے۔"

تلخیص کے مترادف

خلاصہ, ڈائجسٹ

اختصار, انتخاب, جوہر, خلاصہ, خَلَصَ, سست

تلخیص or talkhees english Translation

abridgmentabrdigmentan appraiserthe person who fixes the price

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!