تنہا کے معنی

تنہا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَن + ہا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت ہے۔ ساخت اور معنی کے اعتبار سے اردو میں بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے مثال","بے نظیر","بے کس","بے یارو مدد گار","تن تنہا","جُدا (چھوڑنا۔ رہنا ۔ ہونا وغیرہ کے ساتھ)","خلوت گُزین","غیر شادی شدہ","غیر متاہل","ٹٹروں ٹٹروں"]

اسم

صفت ذاتی, متعلق فعل

تنہا کے معنی

["١ - یکتا، لاثانی۔"]

["\"وجود میں بھی اور قدیم ہونے میں بھی وہ تنہا ہے۔\" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ١)"]

["١ - اکیلا، جدا، تنہا۔","٢ - صرف، فقط۔"]

["\"دس ہزار دشمن کے بے پناہ تیروں کو یکہ و تنہا مناجات و زاری کی سپر پر روکنے کی جرات پیغمبروں کے سوا اور کس سے ظاہر ہو سکتی ہے۔\" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٦٤:٢)","\"خواب میں حواس ظاہر معطل ہوتے ہیں اور روح یا نفس یا قوت متخیلہ تنہا کام کرتی ہے۔\" (١٩٠٦ء، الکلام، ٢١٢:٢)"]

تنہا کے مترادف

چھڑا, جدا, صرف, علیحدہ, اکیلا, الگ

احد, الگ, اکیلا, پھٹ, جریدہ, چھڑا, صرف, طاق, عجیب, علیحدہ, علیحٰدہ, فرد, فقط, لاثانی, لاجواب, مجرد, نادر, واحد, یگانہ, یکتا

تنہا english meaning

a common nounAlonesinglesolitaryundetermined

شاعری

  • گلبرگ ہی کچھ تنہا پانی نہیں خجلت سے
    جنبش سے ترے لب کی یاقوت بھی تر ایا
  • چاہتا ہے جی کہ ہم تو ایک جا تنہا ملیں
    نازِ بیجا بھی نہ ہووے کم نگاہی بھی نہ ہو
  • عذر کیا کیا نہ تراشا کئے اربابِ ہوس
    جاں دینے کا ہوا عشق کو یارا تنہا
  • کیا گزرتی ہے بھری دنیا میں تنہا شخص پر
    ایک لمحے کے لئے خود سے بچھڑ کر سوچنا
  • کیا کہوں میں زندگی بھر کس لئے تنہا رہا
    آئینہ تھا پتّھروں کے خوف سے سہما رہا
  • کچھ لوگ سفر کے لیے موزوں نہیں ہوتے
    کچھ راستے کٹتے نہیں تنہا اُسے کہنا
  • لے کے تیرے لمس کی مانوس خوشبو آگئے
    جب بھی میں تنہا ہوا‘ یادوں کے جگنو آگئے
  • برا نہ مانو تو تم بھی کسی کے ہوجاؤ
    یہ زندگی کبھی تنہا بسر نہیں ہوتی
  • تنہا چمن میں آکے بھٹکتی بھی کیا بہار
    اچھا ہوا کہ راہ میں دیوانہ مل گیا
  • تنہا سمجھ رہا ہے میرے دل کو چارہ گر
    دنیا بسی ہے اس میں کسی کے خیال کی

محاورات

  • رفیق کنج تنہائی کتابست
  • ساری (١) چوٹ تنہائی کے سر
  • نہ تنہا عشق ازویدار خیزد، بساکیں دولت ازگفتار خیزد
  • ہمیں ہم تنہا

Related Words of "تنہا":