تواضع کے معنی
تواضع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَوا + ضُع }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفاعل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں عربی زبان سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آؤ بھگت","پیش کرنا","خاطر مدارت","خوش اخلاقی","دکھاوے کی مہربانی (کرنا۔ ہونا کے ساتھ)","ظاہر داری کی خاطر مدارات","مہمان داری","مہماں نوازی"]
وضع تَواضُع
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تواضع کے معنی
"جیسا کہ اس ملک میں مدارات کا قاعدہ ہے، سگار و کافی کی تواضع کی گئی۔" (١٩١١ء، روزنامچۂ سیاحت، ١١٨:١)
"تواضع اور خاکساری کی راہ سے آپ اکڑوں بیٹھ کر کھانا تناول فرماتے تھے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٣٤:٢)
تواضع کے مترادف
خاطرداری
آؤبھگت, آدرسان, آدرمان, آدھنیتی, انکسار, بھینٹ, خاطر, دعوت, دینا, ضیافت, عاجزی, عجز, فروتنی, مدارات, مہمانداری, نذر
تواضع english meaning
humility; attentioncivilitycourtesy; hospitalityreceptionentertainment; giftpresent; pretended kindnessempty complements(fig.) useless actabilityattentionentertainmentgifthospitality
شاعری
- خاطر نہ تواضع نہ مدارات ہے بھائی
آنکھوں کی مروت بھیبڑی بات ہے بھائی - کپڑے پھٹے تو لوگوں میں غیرت کہاں رہی
تعظیم اور تواضع کی بابت کہاں رہی - حلم و شفقت تواضع و الفت
بار بردارئی و نصیحت ہا - کیا حقیقت ہے تجھ تواضع کی
یو تلطف ہے یا مدارا ہے - بزم خوباں میں نہ بے با کانہ آ، اے بوالہوس
ہے تواضع طور اس مجلس کا اور آداب داب - ولی میری تواضع سوں رقیب سنگدل دائم
بشیماں ہے خجل ہے منفعل ہے سخت رسوا ہے - بزم خوباں میں بیبکانہ آ اے بو الہوس
ہے تواضع طور اس مجلس کا اور آداب داب - تسخیر کی خواہش ہے تو مت گوشہ نشیں ہو
مانند کماں قد کوں تواضع سیتی خم رکھ
محاورات
- تواضع سے کام لینا
- گداگر تواضع کند خوئے اوست