توبہ کے معنی

توبہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَو (و لین) + بَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم اور شاذ بطور حرف استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصلاح احوال","اصلاح اطوار","اظہار برأت","اظہار نفرت","تاسف کے مقام پر یا غرور کی بات یا خلاف مذہب و شان کوئی بات سُن کر یہ کلمہ کہتے ہیں","سو گند","کسی بُرے کام سے باز رہنے کا عہد"]

تاب تَوبَہ

اسم

حرف فجائیہ ( مذکر ), اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

توبہ کے معنی

["١ - (کثرت و فراوانی کے موقع پر) بہت زیادہ، بے پناہ۔","٢ - ہرگز نہیں، زنہار کی جگہ۔","٣ - (نفرت، حیرت، عبرت تاسف یا ناپسندیدگی کے اظہار کے لیے) الامان، خدا بچائے، اللہ محفوظ رکھے، خدا نہ کرے۔"]

["\"بیچاری اردو کی ایسی مٹی خراب ہونی شروع ہوئی کہ توبہ\" (١٩١٤ء، مقالاتِ شبلی، ٦٧:٢)"," حال دل تم سے کہیں گے تو سنو گے، توبہ اور منہ موڑ کے صادات سناؤ گے ہمیں (١٧٩٨ء، دیوان سوز، ٢١٥)"," فصل گل میں یہ فراوانی وحشت توبہ دامن گل کو بھی میں اپنا گریباں سمجھا (١٩٤٧ء، نوائے دل، ٦٥)"]

["١ - (لفظاً) لوٹنا یا رجوع ہونا، (اصطلاحاً) گزشتہ گناہوں یا غلطیوں پر ندامت اور آءندہ اس قسم کی برائی یا گناہ نہ کرنے کا اقرار، کسی قول یا فعل (عموماً برا) سے باز رہنے کا عہد۔","٢ - (ندامت کے ساتھ) طلب مغفرت، عفو خواہی، استغفار۔"]

[" توبہ ہو کہ بدگماں میں نے کی خطا ضرور بھول چوک ہو تو ہو ہیں وہ باوفا ضرور (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، عالم خیال ٧)","\"عبادت بغیر توبہ کے صحیح نہیں کیونکہ خدائے تعالٰی نے توبہ کو عبادت پر مقدم کیا ہے۔\" (١٩٢٤، تذکرۃ الاولیا (ترجمہ)، ١٨)"]

توبہ کے جملے اور مرکبات

توبۂ انابت

توبہ english meaning

a chief bardPenitencerenunciationrepentance

شاعری

  • پشیمان توبہ سے ہوگا عدم میں
    کہ غافل چلا شیخ لطفِ ہوا سے
  • ساقی تو ایک بار تو توبہ مری تُڑا
    توبہ کروں جو پھر تو ہے توبہ ہزار بار
  • جوں جوں ساقی تو جام بھرتا ہے
    میری توبہ کا جان ڈرتا ہے
  • ضبطِ توبہ پہ آرہی ہے ہنسی
    تنگدستی ہے‘ لوگ کہتے ہیں
  • یہ ساغر جب کھنکتے ہیں تو پہروں کان بجتے ہیں
    ارے توبہ! بڑی توبہ شکن آواز ہوتی ہے
  • حرام موت مرے بھی تو کیا مرے توبہ
    جو آخرت کا بھلا چاہے وہ کرے توبہ
  • سوچتے ہیں بادہ کش بیٹھے ہوئے عذر گناہ
    دیکھ لینا اب نہ ہوگا ان سے توبہ کا نباہ
  • ہم نے توبہ میں یہ لذت پائی
    ہوگئی بادہ گلفام کی حرص
  • سب باتوں سے کی توبہ نہیں کچھ غم پرسش
    بے باق کیا‘پاک کیا ہم نے حساب آج
  • توبہ جناب شیخ نے کی ہے پس شباب
    کب تک نہ ہو تلافی مافات کا لحاظ

محاورات

  • اللہ توبہ (ہے)
  • ایسی بے نقط سنائیں کہ توبہ بھلی
  • باب توبہ بند ہونا
  • بن مارے توبہ کرنا
  • بن مارے کی توبہ
  • بن مارے کی توبہ کرنا
  • بہت مار میں آدمی توبہ بھول جاتا ہے
  • بے مارے کی توبہ
  • توبہ (ہی) بھلی
  • توبہ بلوا دینا

Related Words of "توبہ":