توفیق کے معنی
توفیق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَو (و لین) + فِیق }ہمتطاقت
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں عربی زبان سے ساخت اور معنی کے لحاظ سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مفید پانا","خدا تعالٰی کا بندہ کی خواہش کے موافق نیک اسباب بہم پہنچانا","خدا تعالٰے کا بندے کی خواہش کے مطابق سامان بہم پہنچانا","خدا کا فضل","خدا کا فضل یا مہربانی","خدا کی طرف سے رہنمائی","خدا کی مہربانی","لُغوی معنے موافق و برابر کرنا"], ,
وفق تَوفِیق
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکا
- لڑکی
توفیق کے معنی
"اللہ تعالٰی اپنی طرف توجہ کی توفیق دے۔" (١٩٠٠ء، مکاتیب امیرمینائی، ١٥٨)
"خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرو کہ اس نے اس فرض کو پورا کرنے کی توفیق دی۔" (١٩٢٧ء، گلدستۂ عید، ١٣)
"توفیق کہتے ہیں امور خیر میں انسان کے ہر فعل کے اندر فعال حقیقی جل مجدہ کی اعانت۔ (١٩٧٣ء، (ترجمہ) کشف المحجوب، ٧٤)
"اسے اتنی توفیق نہیں کہ اپنی زباں میں ان کے مترادف الفاظ تلاش کرے۔" (١٩٣٣ء، خطبات عبدالحق، ٤)
"لوگ . اسی طرح وجہ توفیق پیدا کرتے ہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٤:١)
(الف) روشنی کا تعامل، اور (ب) اس کے ساتھ قریبی بصارت کے لیے توفیق واقع ہوتی ہے۔ (١٩٤١ء، تجربی فعلیات، ٢٥٨)
توفیق کے جملے اور مرکبات
توفیق خیر, توفیق حق
توفیق english meaning
making events to conspire happily (Divine Providence); divine guidancegrace or favour; the completion of one|s wishes; prosperity liabilitypowermeansresourcesabilitydivine guidancegrace or favournewly grownrecently sprung upTaufeeq
شاعری
- جس نے تجھے غم سہنے کی توفیق نہیں دی
وہ اور کوئی شے ہے محبت تو نہیں ہے - خدا توفیق دے پاس نمک کی نامہ بر دیکھا
مرے دفتر میں ہے موجود نامہ ان کے درباں کا - توفیق خدا سے تھا سرافراز یہ دانا
آساں نہ تھا شاہ کی آنکھوں میں سمانا - توفیق نے ہمیشہ لی تنت پر خبریاں
جب ناؤ ڈگمگائی پاس آگیا کنارا - نرنجن کی توفیق کا نو بہار
جو مجھ دل کوں بخشا صفا بیشمار - اول اُمید میرے دل میں یہی برسات
جونت رفیق ہو توفیق حق اچھے منج سات - نہ تھی توفیق اگر بوسہ کی تو اتنا ہی کہہ دیتے
جو آیا ہے تو خالی مت بھرے دشنام لیتا جا - جس کو توفیق خدا دیتا ہے
ان کو ایسوں کی دلا دیتا ہے - قبر پر فاتحہ کو آئے وہ شوخ اے آتش
نیک توفیق دے اس بت کو خدا میرے بعد - ہمی ہم سوں کہنا عبث بات ہے
کہ توفیق یو سب خدا بات ہے
محاورات
- چاندی کی ریت نہیں سونے کی توفیق نہیں
- سوہے کی ریت نہیں۔ مشروع کی توفیق نہیں