میزان کے معنی

میزان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ می + زان }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تولنا","وَزَنَ","آسمان کا ساتواں","آسمان کے ساتویں برج کا نام","آسمان کے ساتویں بُرج کا نام"]

وزن مِیزان

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مِیزانیں[می + زا + نیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : میزانوں[می + زا + نوں (و مجہول)]

میزان کے معنی

١ - ترازو، دو پلڑوں والا وزن معلوم کرنے کا آلہ، تکڑی، تلا۔

"آزمائش کی میزان میں تلنے کیلئے رکھ دی جاتی ہے۔" (١٩٩٠ء، معراج اور سائنس،١٦١)

٢ - [ اسلامیات ] وہ پیمانے جن پر قیامت کے دن انسان کے اعمال کو تولا جائے گا اور ان کے مطابق جزا سزا دی جائے گی۔

"میزان ایک اصطلاح جو اسلام میں روز محشر کو اعمال کو جانچ کے بارے میں استعمال ہوئی ہے۔" (١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١٣٩٦)

٣ - [ فلکیات ] آسمان کے ساتویں برج کا نام۔

"میزان کے آٹھ ستارے ہیں جو ایک ترازو کی شکل میں ہیں۔" (١٩٦٨ء، بلوغ الارب،٣٠٥:٤)

٤ - [ فلکیات ] آسمان کے ساتویں بُرج کا نام۔

"میزان کے آٹھ ستارے ہیں جو ایک ترازو کی شکل میں ہیں۔" (١٩٦٨ء، بلوغ الارب، ٣٠٥:٤)

٥ - [ ریاضیات ] جمع، جوڑ، مجموعہ، ٹوٹل، حساب۔

"صوبائی محکموں کے متعلق وصول ہونے والی شکایات کی تعداد میزان کا ٢٥ فیصد ہے۔" (١٩٩٠ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ٤٢٢)

٦ - پیمائش، عمل تسطیح، سطح کی جانچ۔

"ہندسیاتی اعتبار سے مختلف سلسلوں کی میزان۔" (١٩٥٧ء، مقدمہ تاریخ و سائنس (ترجمہ)، ٣٦١:١،١)

٧ - عروض، قافیہ، بحر، نظم وغیرہ (پلیٹس)

"چین کے خلاف ایک نءے عالمی اتحاد کی میزان تیار کی اور امریکہ کے ارادوں کے آگے بھی بند باندھ دیا۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦٧٢)

٨ - تعداد (پلیٹس)

٩ - حکمت عمل، پالیسی۔

میزان کے مترادف

جوڑ

ترازو, ترازُو, تُلا, تک, تکڑی, جمع, جوڑ, قسطاس, مجموعہ, مجمُوعہ, ملان, ٹوٹل, کانٹا, کنڈا

میزان کے جملے اور مرکبات

میزان الازر, میزان القطع, میزان الکل, میزان الماء, میزان عدل, میزان عمل

میزان english meaning

(lit.) balance(sign of the Zodiac)a balancea pair of scalesmeasurepair of scalesthe sign Libratotal

شاعری

  • سچ تو یہ ہے کہ جو میزان نظر میں تولیں
    حسن یوسف ترا پاسنگ ترازو نکلے
  • دین کی میزان کے پرڑے سو عقل و نقل ہے
    جوک اس پرڑیاں سوں لے خوش تجھ سے محشر کا حساب
  • ایکن ہات تقویم لے کھولتا
    ستاریاں کی میزان ایکن تولتا
  • دیا میزان دو عالم کا ابن بت میں جگت سائیں
    کیا راز نہاں ظاہر ہوا حل معمارا
  • اس کی میزان عدل کے اندر
    ایکساں ہے پہاڑ اور خردل
  • دیا میزان دو عالم کا اپن ہت میں جگت سائیں
    گیا راز نہاں ظاہر ہوا حل معمارا
  • کی قدر مجرموں کی شفاعت نے روز حشر
    اتنے گناہ نکلے کہ میزان پٹ گئی
  • میں پتھر تھا اور خاک میں رُل رہا تھا
    پہ نادیدہ میزان میں تل رہا تھا
  • چشم مردم میں سبک کرتا ہے روکھا بولنا
    بوجھ ہوں دل پر تو میزان نظر سے تولنا

محاورات

  • میزان کرنا (یا لگانا)
  • میزان کھڑی ہونا

Related Words of "میزان":