تولنا کے معنی

تولنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تول (و مجہول) + نا }

تفصیلات

iہندی زبان میں |تلنا| بطور فعل لازم استعمال ہوتا ہے، جس سے فعل متعدی |تولنا| ماخوذ ہے۔ اردو میں ہندی زبان سے اصل معنوں کے ساتھ عربی رسم الخط میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندازہ کرنا","تصور کرنا","تلوار یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرنے پر آمادہ ہونا","حربہ کا وار جانچنا","خیال جمانا","فکر کرنا","لیاقت و قابلیت کا تخمینہ کرنا","مقابلہ کرنا","وزن کرنا"]

تُلْنا تول تولْنا

اسم

فعل متعدی

تولنا کے معنی

١ - وزن کرنا۔

 قد کتنا خوش نما ہے بدن کس قدر ہے گول جوہر شناس ہے تو اسے موتیوں میں تول (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٥١:٢)

٢ - اندازہ کرنا، جانچنا، پرکھنا۔

 بلندی کو نظروں میں تولے ہوئے یہ پریاں اوڑیں بال کھولے ہوئے (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٢٣٣)

٣ - جسم کے بوجھ کا اندازہ کرنا۔

"الٹا آنا اس کو گوارا نہ ہوا جسم کو تول کر شہر ہی میں کودا۔" (١٨٨٤ء، قصص ہند، ٥٧:١)

٤ - تیغ کو ہاتھ میں جانچنا، ننگی تلوار کو ہاتھ میں بلند کرنا۔

"اور تلوار کو تولتا ہوا نہ چلے۔" (١٨٥٦ء، فوائدالصبیان، ٣)

٥ - تلوار خنجر وغیرہ سنبھالنا، تلوار یا خنجر وغیرہ سے وار کرنے کا ارادہ کرنا۔

 تول کر تیغ علی کرتے تھے جب حملہ حسین تہلکہ پڑ جاتا تھا سو سو قدم پر ہاتھ میں (١٩٥١ء، آرزو، صحیفۂ الہام، ١٨)

٦ - کسی شے کے بھاری پن کا اندازہ لگانا۔

"ادھر ادھر دیکھ کر کمند کا لچھا ہاتھ میں قول دیوار پر پھینکا۔" (١٩٤٢ء، ہرن کا دل، ١٥)

٧ - جانچ کر اندازہ لگانا، پرکھنا، آزمانا۔

"سوار نے بگڑ کر کہا جائیے آپ ہماری زبان کو تولتے ہیں۔" (١٩٤٢ء، ہرن کا دل، ١٦)

٨ - [ مجازا ] غور و خوض کرنا، سوچ بچار کرنا۔

 کسی ہاتھ نے باب جودی پہ خاموشیوں کا لٹکتا ہوا قفل کھولا کسی نے جو قرآن و انجیل کے تذکروں کو پڑھا، لفظ و معنی کو تولا (١٩٦٢ء، ہفت کشور، ١٦)

تولنا english meaning

to weigh; to balance; to ponderdeliberate; to judgeestimate; to confront one another (as two armies)

شاعری

  • چشم مردم میں سبک کرتا ہے روکھا بولنا
    بوجھ ہوں دل پر تو میزان نظر سے تولنا

محاورات

  • آنکھوں میں تولنا
  • الٹے کانٹے تولنا
  • ایر پھیر کے تولنا
  • ایک کانٹے میں تولنا
  • سونے ‌کے ‌برابر ‌تولنا
  • سونے کے برابر تولنا
  • موتی کے ساتھ تولنا
  • موتیوں ‌میں ‌تولنا
  • موتیوں میں تولنا
  • نظر میں تولنا

Related Words of "تولنا":