راستے کے معنی

راستے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ راس + تے }

تفصیلات

١ - راستہ کی جمع یا مغیرہ، تراکیب میں مستعمل۔, m["بجائے راستہ حروف مغیرہ سے پہلے","راستہ کی جمع"]

اسم

اسم نکرہ

راستے کے معنی

١ - راستہ کی جمع یا مغیرہ، تراکیب میں مستعمل۔

راستے english meaning

one skilled in Hindu law |S|

شاعری

  • وہ کج ردِش نہ مِلا راستے میں مجھ سے کبھی
    نہ سیدھی طرح سے اُن نے مرا سلام لیا
  • انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آسکو تو آؤ
    مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
  • ذرا سا فاصلہ تھا‘ دیکھ راستے کا کمال
    طویل ہوگیا میرا سفر زیادہ ہی
  • زندگی کے راستے میں دو گھڑی کا ساتھ ہے یہ
    اپنے من کی میں بھی کہہ لوں‘ اپنے من کی تُو بھی کہہ لے
  • کچھ لوگ سفر کے لیے موزوں نہیں ہوتے
    کچھ راستے کٹتے نہیں تنہا اُسے کہنا
  • خوشبو بتارہی ہے کہ وہ راستے میں ہے
    موجِ ہوا کے ہاتھ میں اُس کا سراغ ہے
  • سفر کی دھوپ میں چل کر کسے پکاروں میں
    کہ راستے میں اَنا کا شجر بھی آتا ہے
  • ہنسی آتی ہے مجھ کو اس مسافر کے مقدر پر
    کہ منزل دُور ہو‘ اور راستے میں شام ہوجائے
  • فنا کی راہیں بقا کے رستوں کی ہم سفر ہیں

    ہتھیلیوں پہ جو سَج کے نکلے ہیں
    کیسے سر ہیں!
    ہر ایک آندھی کے راستے میں جو معتبر ہیں
    یہ کیا شجر ہین!

    یہ کیسا نشہ ہے جو لہو میں سرور بن کے اُتر گیا ہے!
    تمام آنکھوں کے آنگنوں میں یہ کیسا موسم ٹھہر گیا ہے!
    وفا کی راہوں میں جلنے والے چراغ روشن رہیں ہمیشہ
    کہ اِن کی لَو سے جمالِ جاں کا ہر ایک منظر سنور گیا ہے

    گھروں کے آنگن ہیں قتل گاہیں‘ تمام وادی ہے ایک مقتل
    چنار شعلوں میں گھر گئے ہیں سُلگ رہا ہے تمام جنگل
    مگر ارادوں کی استقامت میں کوئی لغزش کہیں نہیں ہے
    لہو شہیدوں کا کررہا ہے جوان جذبوں کو اور صیقل

    جو اپنی حُرمت پہ کٹ مرے ہیں
    وہ سَر جہاں میں عظیم تر ہیں
    لہُو سے لکھی گئیں جو سطریں
    وُہی اَمر تھیں‘ وُہی اَمر ہیں
  • ہَوا بُرد

    مِرے ہم سَفر
    مِرے جسم و جاں کے ہر ایک رشتے سے معتبر‘ مرے ہم سَفر
    تجھے یاد ہیں! تجھے یاد ہیں!
    وہ جو قربتوں کے سُرور میں
    تری آرزو کے حصار میں
    مِری خواہشوں کے وفور میں
    کئی ذائقے تھے گُھلے ہُوئے
    درِ گلستاں سے بہار تک
    وہ جو راستے تھے‘ کُھلے ہُوئے!
    سرِ لوحِ جاں‘
    کسی اجنبی سی زبان کے
    وہ جو خُوشنما سے حروف تھے!
    وہ جو سرخوشی کا غبار سا تھا چہار سُو
    جہاں ایک دُوجے کے رُوبرو
    ہمیں اپنی رُوحوں میں پھیلتی کسی نغمگی کی خبر ملی
    کِسی روشنی کی نظر ملی‘
    ہمیں روشنی کی نظر ملی تو جو ریزہ ریزہ سے عکس تھے
    وہ بہم ہُوئے
    وہ بہم ہُوئے تو پتہ چلا
    کہ جو آگ سی ہے شرر فشاں مِری خاک میں
    اُسی آگ کا
    کوئی اَن بُجھا سا نشان ہے‘ تری خاک میں!
    اسی خاکداں میں وہ خواب ہے
    جسے شکل دینے کے واسطے
    یہ جو شش جہات کا کھیل ہے یہ رواں ہُوا
    اسی روشنی سے ’’مکاں‘‘ بنا‘ اسی روشنی سے ’’زماں‘‘ ہُوا
    یہ جو ہر گُماں کا یقین ہے!
    وہ جو ہر یقیں کا گمان تھا!
    اسی داستاں کا بیان تھا!

محاورات

  • آنکھوں (کی راہ) کے راستے دل میں اتر آنا یا در آنا
  • چاروں راستے موکلے کوئی روک ٹوک نہیں
  • راستے پر آنا
  • راستے میں پھیر پڑنا

Related Words of "راستے":