تپاک کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word tapāk meanings and details

تپاک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَپاک }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ فارسی کے مصدر |تپیدن| سے مشتق ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ١٦٣٥ء کو سب سے پہلے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(طنزاً) بے پروائی","آؤ بھگت","اچھا برتاؤ نہ کرنا","بے تابی","بے چینی","بے قراری","خاطر مدارات"]

تَپیدن تَپاک

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

تپاک کے معنی

١ - آؤ بھگت، گرم جوشی، خاطر مدارت؛ خلوص۔

 ہزار کیجئے بناوٹ مگر نہیں بنتی گیا تپاک دلوں میں جہاں ملال آیا (١٩٠٠ء، دیوان حبیب، ١٠)

٢ - ربط و ضبط، اسم و راہ، اختلاط، میل جول۔

 تپاک ایسا بڑھا پھر اس صنم سے بہت مخطوط و راضی تھے وہ ہم سے (١٨٦١ء، الف لیلہ نو منظوم، شایان، ٣٩:٢)

٣ - برتاؤ، سلوک۔

 جھجک تو دور ہوئی ڈریہ ہے مگر اے دوست لگا دے آگ نہ تیرا رکا رکا تپاک (١٩٤٦ء، مشعل، ٢٠١)

٤ - نرمی، مہربانی، حسن اخلاق۔

"اس قدر تپاک و الطاف بادشاہ سے خلاف عادت تھے۔" (١٨٠١ء، باغ اردو، ١٥٣)

٥ - اختلاجی کیفیت۔

 میں ہوں اور افسردگی کی آرزو غالب کہ دل دیکھ کر طرز تپاک اہل دنیا جل گیا (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ٦)

٦ - [ طنزا ] بے پروائی، ظاہرداری۔

 گو کہ باہم و گر اعضا میں منَاسب نہیں خاک ہے مگر چہرے کو بالوں کی سیاہی سے تپاک (١٩٣١ء، محب، مراثی، ٥١)

٧ - بے چینی، بے قراری، اضطراب (نوراللغات)

 جس نے کیا تپاک اسی نے کیا ہلاک جو آشنا ہوا وہی نا آشنا ہوا (١٩٠٥ء، داغ (نوراللغات))

٨ - نسبت، مناسبت، علاقہ۔

 ترے جلانے کو اے سنگدل صنم ہم نے اک اور صاعقَہ طور سے تپاک کیا (١٨٤٨ء، ناسخ، (نوراللغات))

٩ - التفات

١٠ - عشق، اخلاص، محبت۔

تپاک کے جملے اور مرکبات

تپاک قلب

تپاک or tapāk english Translation

Apparentardourardour ; warmth ; zealconsternationcordialityesteempalpitationregardregard ; esteem [P]warmthzeal

شاعری

  • کوئ ہاتھ بھی نہ ملائے گاجو گلے ملوگے تپاک سے
    یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرافاصلے سے ملاکرو
  • کس کا حسن کہاں کا تعشق کدھر کا دھیان
    وہ دن گئے تپاک کے وہ یاد ہو گئی
  • ملنے میں کتنے گرم ہیں یہ ہائے دیکھنا
    کشتہ ہوں میں تو شعلہ اخوں کے تپاک کا
  • تپاک اس دل کا نیں کرتے مگر ملتے ہیں پاواں سوں
    کہ جیوں تل پلنے میں گھانے میں نہیں ہے عار تیلی سوں
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!