تپش اندوز کے معنی

تپش اندوز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَپِش + اَن + دوز (و مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |تپش| کے ساتھ فارسی مصدر |اندوختن| سے مشتق صیغہ امر |اندوز| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٣ء میں "شکریہ یورپ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

تپش اندوز کے معنی

١ - حرارت حاصل کرنے والا۔

 وہ تجلی حقیقت جو ضلالت سوز تھی گرمی قلب محمد سے تپش اندوز تھی (١٩١٣ء، شکریہ یورپ، ٦)