تھال کے معنی

تھال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تھال }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |ستھالن| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں تصرف کے ساتھ |تھال| مستعمل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کوئی برتن","بعض تقریبوں کا خاص قسم کا کھانا","بڑا طباق","پیتل کا برتن جِس پر ہندو کھانا چنتے ہیں","پیتل یا کانسی کا خوان","خوانِ شیرینی","دھات کا بڑا چپٹا گول برتن","شیرینی کا برتن","لڑکیوں کا ایک کھیل"]

ستھالن تھال

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : تھالوں[تھا + لوں (و مجہول)]

تھال کے معنی

١ - تانبے، پیتل یا کسی اور دھات کا بنا ہوا بڑا طشت، ابھرواں کناروں کا سینی یا خوان نما برتن۔

"بے شمار میوے کے تھال ہندو احباب میں تقسیم ہوئے۔" (١٩٣٤ء، عزمی، انجام عیش، ٢٣)

٢ - [ مجازا ] آسمان۔

 ایک تھال موتیوں سے بھرا سب کے سر پر اوندھا دھرا چاروں کھونٹ وہ تھال پھرے موتی اس سے ایک نہ گرے (١٨٧٤ء، انشائے ہادی انشا، ٧٠)

٣ - [ مجازا ] سورج

 وہ خورشید رخشاں ہیں پیتل کے تھال نہیں جن کو ذرا بھی خوف زوال (١٨٧٤ء، دیوان بے خود (ہادی علی)، ١٢٩)

٤ - [ ہندو ] وہ چھوٹی تھالی جس میں کٹوریوں میں کھانا پروسا جاتا ہے۔

 پروسا گیا جبکہ لالہ کو تھال ہوئے دال کو دیکھ کر سخت لال (١٩٢٥ء، لطائف عجیبہ، ٤٢:٣)

تھال کے مترادف

آسمان, سورج, قاب, طشت

تشت, خوان, ستھال, سینی, طباق, طشت

تھال english meaning

a large flat plate or dish or metal; a trayA large flat plat or dish of brassa traynothing after that

شاعری

  • کنک تھال میں تورتن آرتی
    اوبھی ہورہے شاہ پروارنی
  • کنک تھال میں نو رتن آرتی
    اوبھی ہور ہے شاہ کی آرتی
  • دن رات چھٹی کے ہونے تک من خوش کیا لوگ لگائی کا
    بھر تھال روپے اور مہریں دیں جب نیگ چکایا دائی کا
  • دھرے تھال زریں میں بالا وزیر
    ذرا جان کے ڈھگلے بٹیراں کے ڈھیر

محاورات

  • ات مت گیہوں بوارے چیلے جت ہوں تھال اور پاتھر ڈھیلے
  • بڑے بڑے بہے جائیں (گدھا پوچھے کتنا پانی گدڑیا تھالے یا گڈرئے سے پوچھیں کتنا پانی۔ بڑے بڑے واہ گئے بتائی کہے کتنا پانی
  • بھری تھالی میں لات مارنا
  • بھری کھیرکی تھالی میں لات مارنا
  • تھالی اچھالو تو سر پر گرے
  • تھالی پر سے بھوکا نہیں اٹھا جاتا
  • تھالی پھوٹی تو پھوٹی جھنکار تو سنی
  • تھالی پھینکو تو زمین پر نہ گرے (سر ہی پر گرے)
  • تھالی گری جھنکار سب نے سنی
  • سر پر تھالی پھرنا

Related Words of "تھال":